{AF}
ظلم پر مبنی فرسودہ استحصالی اور طاغوتی نظام کے ہوتے ہوئے قیامت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،عبدالرشید ترابی {/AF}
پوری قوم اسلامی فلاحی معاشرے اورحکومت کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہو،گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیرکے عوام کوباوقاراور بااختیار سیٹ اپ دیا جائے،گلگت بلتستان کو ضلع استور گیٹ وے ہے استور اور کیل کو ملانے کے لیے ٹنل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،گلگت بلتستان کی حکومت اور آزاد کشمیرکی حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس راستے کو فوری طورپرملائیں،استور ضلع کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تک نہیں ہے یہ نظام کی ناکامی نہیں تو اور کیاہے،وزیر امور کشمیراور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک یہاں کے عوام کی آواز پہنچاہوں گا استور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ظلم پر مبنی فرسودہ ،استحصالی اور طاغوتی نظام کے ہوتے ہوئے قیامت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے یہ نظام اور اس کے محافظ مسائل پیدا کررہے ہیں ان کے نزدیک قومی مفاد یہ ہے کہ ان کی ذاتی دولت میں کتنا اضافہ ہوتا ہے،بیت مال اور زکواۃ کے زیادہ مستحق وزراء ہیں حکومت سے لے کر لسٹ چیک کرلی جائے،سرکاری ہستپالوں کے لیے آنے والی ادویات بھی کمیشن لے کر فروخت کردی جاتی ہیں غریب کو ہسپتال میں ڈسپرین تک نہیں ملتی اور ان مراحات یافتہ افراد کے لیے خزانے کے منہ کھلے ہیں،اس نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جماعت اسلامی نکلی ہے قوم ہمارے ساتھ دے،ان خیالات کا ظہارا نھوں نے جماعت اسلامی ضلع استور کے زیر اہتمام اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ امیر ضلع سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے اراکین جنرل کونسل اور کارکنا ں کے جائز اجلاس سے بھی خطاب کیا ور صحافیوں سے بھی خصوصی نشست ہوئی ،اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیرکے عوام کوباوقاراور بااختیار سیٹ اپ دیا جائے،گلگت بلتستان کو ضلع استور آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کاگیٹ وے ہے استور اور کیل کو ملانے کے لیے ٹنل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،گلگت بلتستان کی حکومت اور آزاد کشمیرکی حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس راستے کو فوری طورپرملائیں،استور ضلع کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تک نہیں ہے یہ نظام کی ناکامی نہیں تو اور کیاہے،وزیر امور کشمیراور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تک یہاں کے عوام کی آواز پہنچاہوں گا،انھوں نے کہاکہ اس ضلع میں سڑکوں کی حالت اور دیگر سکولز اور کالجز کی حالت زار دیکھ کر ترس آتا ہے اور افسو س ہوتا ہے کہ ہمارے وسائل کون لوٹ رہاہے انھوں نے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کو منتخب نہ کریں جو ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہیں قوم کے وسائل سے اپنی تجوریاں بھرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدارقیادت ہے جو ہر سطح پر موجود ہے اور عوام کی خدمت کررہی ہے عوام فیصلے کی کھڑی میں مصلحت کو شکار ہوئے بغیر ایسی قیاد ت منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرے اور اس خطے میں اسلامی نظام لے آئے جس کے لیے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قریہ قریہ گاؤں گاؤں جاکر دین کی دعوت پہنچارہی ہے اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈ اپیش کررہی ہے تبدیلی چاہنے والے معاشرے میں پھیلائے ہوئے افراد جماعت کا حصہ بنیں تاکہ انقلاب کی منزل آسان ہو،انھوں نے کہاکہ یہ کام ہم نے کرنا ہے اس کے لیے فرشتے نہیں آئیں گے ۔