آزاد کشمیرمیں بھی انتخابی اصلاحات کے لیے ریاست گیر مہم وقت اور حالات کا تقاضاہے ،راجہ ذاکرخان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkآزاد کشمیرمیں بھی انتخابی اصلاحات کے لیے ریاست گیر مہم وقت اور حالات کا تقاضاہے ،راجہ ذاکرخان{/AF}

 پوری دنیا میں فری اور فیئر انتخابات کے ذریعے عوام اپنی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں آج بھی چھرلوٹھپے کا نظام چل رہاہے جو دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث ہے،مینڈیٹ چورا کر اسمبلیوں میں بیٹھنے والے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے،مینڈیٹ چور لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہیں جس کا تجربہ ہم کئی سالوں سے کررہے ہیں جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات کا ایجنڈے لے کر نکلے گی راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ آزاد کشمیرمیں بھی انتخابی اصلاحات کے لیے ریاست گیر مہم وقت اور حالات کا تقاضاہے،دنیا ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم ابھی تک ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے پر لگے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہا انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری دنیا میں فری اور فیئر انتخابات کے ذریعے عوام اپنی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں آج بھی چھرلوٹھپے کا نظام چل رہاہے جو دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث ہے،مینڈیٹ چورا کر اسمبلیوں میں بیٹھنے والے عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے،مینڈیٹ چور لوٹ مار کا بازار گرم کرتے ہیں جس کا تجربہ ہم کئی سالوں سے کررہے ہیں جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات کا ایجنڈے لے کر نکلے گی،انھوں نے کہاکہ اس نظام کے ہوتے ہوئے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔اس کو تبدیل کرنے کے لیے پوری قوم کو نکلنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر