{AF}
فرسود ہ نظام کی جگہ اسلامی فلاحی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
گلگت بلتستان اورپاکستان عالمی استعمار کے نشانے پر ہیں یہاں انتشاراور افرتفرای پیدا کرنا دشمن کے مفاد میں ہے،جس طرح گلگت بلتستان کی پوری قوم گندم سبسڈی پر جمع ہوئی ہے اسی طرح اسلامی نظام کے نافذ کے لیے بھی پوری قوم مل کر مشترکہ جدوجہد کرے،مسئلہ کشمیرکے حل ہونے تک آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو حتمی آئین نہیں مل سکتا،دونوں خطوں کو باہم آئینی طورپر مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،جماعت اسلامی نے گندم سبسڈی کی بحالی میں شاندار کردار ادا کیا اور جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل میں عوام کے شانہ بشانہ ہے گلگت بلتستان کا ضلع استور کشمیرسے ملنے کا دروازہ ہے شونٹر ٹنل سے اس کو کشمیرسے ملانے والے راستے فور ی طورپر مکمل کیا جائے استور (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ انگریز دیے ہوئے فرسود ہ اورباطل نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام کے نافذ کے لیے پوری قوم مل کر مشترکہ جدوجہد کرے اس کے بغیر ہمارے مسائل قیامت تک حل نہیں ہوسکتے،گلگت بلتستان اور پاکستان عالمی استعمار کا سب سے بڑا ہدف ہے استعمار کی سازشوں کے توڑ کا تقاضاہے کہ ہم باہم اتحاد اور یکجہتی پیداکریں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے عوامی ایکشن کمیٹی اور امن جرگہ کے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور قائدین نے شرکت کی ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالر شید ترابی نے کہاکہ جس طرح گلگت بلتستان کی پوری قوم گندم سبسڈی پر جمع ہوئی ہے اسی طرح اسلامی نظام کے نافذ کے لیے بھی پوری قوم مل کر مشترکہ جدوجہد کرے،کامیابی کا راستہ بھی یہی ہے ،انھوں نے کہاکہ گندم سبسڈی کی بحالی کے لیے انھوں نے وزیر امور کشمیرسمیت دیگر قائدین سے ملاقاتیں اور ان کو باور کروایایہاں کے عوام کے مسائل ہیں ان کو سبسڈی دی جائے ہمارے مطالبہ اور عوام کے دباؤ پر حکومت کو مانتا پڑا انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے گندم سبسڈی سمیت عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیاہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے،اس موقع پر عمائدین نے مطالبہ کیا کہ استور اور آزاد کشمیرکو ملانا والے راستے میں ٹنل تعمیرکی جائے تاکہ یہ دونوں خطے باہم مل سکیں،مسئلہ کشمیرکے حل ہونے تک آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو حتمی آئین نہیں مل سکتا،دونوں خطوں کو باہم آئینی طورپر مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے، صدر ،سریم کورٹ اورکونسل کو ایک کیا جائے تاکہ باہم یکجہتی کی فضاء قائم ہو۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے لیے باوقار اور بااختیار آئینی سٹ اپ کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ کوشش کی ہے اور کشمیریوں کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،انھوں نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان ضلع استور کی سڑکیں اور ہسپتالوں کو خود آکر دیکھ لے یہاں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔