کرنل (ر) ہدایت خان کی وفات سے قوم تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو سے محروم ہو گئی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemکرنل (ر) ہدایت خان کی وفات سے قوم تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو سے محروم ہو گئی ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}

 راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو کرنل (ر) ہدایت خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع انھوں نے کہا ہے کہ کرنل ہدایت خان نے پونچھ سیکٹر میں 1947ء میں بھر پور جہاد کرتے ہوئے کئی علاقے دشمن سے آزاد کروائے آج قوم تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو سے محروم ہو گئی ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی جدوجہد کو قبول کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر