{AF}
قوم کا شاندار اور روشن مستقبل اسلام کے عادالانہ اور فلاحی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
دیامر بھاشاہ ڈیم پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اس کو التویٰ میں ڈالنا گلگت بلتستان اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے،حکومت گلگت بلتستان کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کرے،پاکستان میں موجودہ بحران اسلامی نظریات سے بے وفائی اور اﷲ سے بدعہدہ کا نتیجہ ہیں،حکمران اور سیاسی قائدین مسلسل اس بدعہدی کے مرتکب ہورہے ہیں،پاکستان میں مجوزہ انتخابی اصلاحات میں گلگت بلتستان بھی شامل کیا جائے تاکہ یہاں فری اور فیئر انتخابات کے ذریعے عوام اپنے نمائندے منتخب کرسکیں،جماعت اسلامی کا اس خطے میں بڑا کردار ہے عوام نے اعتماد کیا تو ان کے بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیں گے چلاس(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قوم کا شاندار اور روشن مستقبل اسلام کے عادلانہ اور فلاحی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے پاکستان ہویا گلگت بلتستان آزاد کشمیرہو یامقبوضہ کشمیرہمارے مسائل کا واحد حل اﷲ کے نظام کے قیام میں مضمر ہے، اسلام آباد میں بے چینی بحران اور اضطراب کا سبب اس عہد سے بے وفائی ہے جو اﷲ اور اس کے رسول ﷺ سے عہد کرکے مملکت خداداد پاکستان حاصل کی تھی کہ اس کو ہم اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے حکمران اور سیاست دان مسلسل اپنے عہد سے انحراف کے مرتکب ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران چلاس میں پریس کانفرنس اور دریں انثاء اجتماع عام اور علماے کرام سے خصوصی نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرمشتاق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ، امیر ضلع قاری اسمعیل اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دیامر بھاشاہ ڈیم کی تعمیر پر اربو ں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں اب اس کو التویٰ میں ڈالنا گلگت بلتستان اور پاکستان کے مفا د میں نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے اور گلگت بلتستان کی حکومت اپنے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروکار لائے کرپشن فری معاشرہ قائم کیا جائے کرپٹ اور بدکردار افراد اور ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے اور ان سے اختیارات واپس لیے جائیں،انھوں ے کہاکہ پاکستان میں موجودہ بحران اسلامی نظریات سے بے وفائی اور اﷲ سے بدعہدہ کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں مجوزہ انتخابی اصلاحات میں گلگت بلتستان بھی شامل کیا جائے تاکہ یہاں فری اور فیئر انتخابات کے ذریعے عوام اپنے نمائندے منتخب کرسکیں،جماعت اسلامی کا اس خطے میں بڑا کردار ہے عوام نے اعتماد کیا تو ان کے بنیادی مسائل پانچ سالوں میں حل کردیں گے،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے عوام کو آئینی حقوق بھی دیے جائیں اور ان کو باہم آئینی طور پر مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ریاست جموں وکشمیر کا تاریخی لحاظ سے حصہ ہیں،انھوں نے کہاکہ اس خطے کی پاکستان کے لیے بڑی اہمیت ہے اس لیے عالمی استعما ر کے نشانے پرہے علماء کرام مسلکی اور فرقوں سے نکل کر باہم متحدہو کر اپنے عوام او رپاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے یہاں کے عوام کے سیاسی اور ائینی حقو ق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور کامیابی تک جہاد جاری رکھے گی،انھوں نے کہا کہ سازشوں سے انقلاب نہیں آتے بلکہ رائے عام منظم کرکے لوگوں کے دلوں کو مسخر کرکے انقلاب لایا جاتا ہے جماعت اسلامی لوگوں کے دلوں کومسخر کرکے انقلاب لانا چاہتی ہے اور آج پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ قومی قائدین کیا گل کھیلا رہے ہیں اور اس میں جماعت اسلامی کا کیا کردار ہے۔آج پوری قوم کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں اور یہی حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں اور مسائل سے نکلنے کا راستہ بھی یہی ہے۔