عبدالرشید ترابی کی طرف سے کرنل ہدایت خان کی وفات پر اظہار تعزیت

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی طرف سے کرنل ہدایت خان کی وفات پر اظہار تعزیت{/AF}

 راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ‘ سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو کرنل (ر) ہدایت خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ کرنل ہدایت خان نے پونچھ سیکٹر میں 1947ء میں بھر پور جہاد کرتے ہوئے کئی علاقے دشمن سے آزاد کروائے آج قوم تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو سے محروم ہو گئی ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی جدوجہد کو قبول کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر