کوٹلی یونیورسٹی میں مقامی اور گلگت بلتستان کے طلبہ میں تصادم شرپسند عناصر کی کاروائی قابل مذمت ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem کوٹلی یونیورسٹی میں مقامی اور گلگت بلتستان کے طلبہ میں تصادم شرپسند عناصر کی کاروائی قابل مذمت ہے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

 یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو دو ریجنز کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں،جماعت اسلامی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،گلگت بلتستان کے طلبہ ہمارے بھائی ہیں مقامی طلبہ کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ مہمان طلبہ کے مسائل حل کرے پلندری( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کوٹلی یونیورسٹی میں مقامی اور گلگت بلتستان کے طلبہ کے درمیاں تصادم شرپسند عناصر کا شاخسانہ ہے چاہے ان کو تعلق مقامی ہویا گلگت بلتستان سے ہومقامی طلبہ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ مہمان طلبہ کے مسائل حل کرے اور ان کی خیال رکھیں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کو جواب دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور کوٹلی کی سرکاری انتظامیہ فوری طور پر اس واقع کی غیر جاندارانہ تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے تاکہ آئند ہ تعلیم کے ماحول کو خراب کرنے اور دو دیجنز کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے عناصر کی سرکوبی ہو،انھوں نے کہاکہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی مجرم ہیں ان کو سزاد ی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں وہ یہاں محفوظ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر