{AF}
ہندوستان نے آزاد کشمیر پر حملے کی سازش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے،ارشد ندیم {/AF}
ہندوستان نے کشن گنگا سمیت دیگر ڈیمز کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات نظرانداز کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے حکومت پاکستان ہندوستان کی آبی جارحیت کا نوٹس لے ،نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ اور سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے ،حکومت پاکستان ہندوستان سے یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلے پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے آزاد کشمیر پر حملے کی سازش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ہندوستان نے کشن گنگا سمیت دیگر ڈیمز تعمیر کرنے کے حوالے پاکستان کے تحفظات نظرانداز کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے ہندوستان پاکستان پر آبی جارحیت سمیت سیزفائز لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے جنگ کا طبل بجا رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عالمی ادارے ہندوستان کی آبی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلے اور ہندوستان کو آبی جارحیت سمیت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور وہ پاکستان سمیت آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور قومی قیادت ہوش مندی کا ثبوت دے۔