پاکستان کے قومی قائدین ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آئین کے اندر مذاکرات کے ذریعے بحران حل کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپاکستان کے قومی قائدین ہوش کے ناخن لیتے ہوئے آئین کے اندر مذاکرات کے ذریعے بحران حل کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 پارلیمانی نظام کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے اپنے حالات کے سامنے رکھتے ہوئے متناسب نمائندگی کو آئینی اصلاحات میں شامل کیا جائے تاکہ علاقی لسانی فرقہ وارانہ مسائل کا مستقل علاج ہو،آزاد کشمیرمیں ہمیشہ مینڈیٹ چورایا جاتا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اپنے من پسند افرادکو مسند اقتدار پر بیٹھتے ہیں،آزاد خطے میں بھی مشاورت کے بعد ایک بڑی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے ملوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی قائدین ہوش کے ناخن لیں اور آئین کے اندر مذاکرات کے ذریعے موجودہ سیاسی بحران کا حل تلاش کریں،پارلیمانی نظام کو آسمان کا صحیفہ نہیں ہے بلکہ اپنے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے متناسب نمائندگی کو آئینی اصلاحات میں شامل کیا جائے تا کہ علاقائی ،لسانی اور فرقہ وارانہ مسائل کا مستقبل علاج ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ( ر) پرنسپل پروفیسر عبدالحق کی جانب سے دئیے گئے عصرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی ممتاز عالم دین مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں شرکت اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اور بھٹی کے مقام پر راجہ خالد بہادر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا،عصرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ہمیشہ مینڈیٹ چوری ہوتا رہا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آزاد کشمیر میں اپنے من پسند افراد کو مسند اقتدار پر بٹھاتے رہے ہیں اس دھاندلی کو ختم کرنے کے لیے مشاورت کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحران کے حل کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جو فارمولہ پیش کیا ہے وہ دونوں کے لیے قابل قبول ہے اسی پر اتفاق کر کے مسئلے کو حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ پاکستان میں انتخابی عمل کو صاف اور شفاف رکھتے کے لیے آئینی اصلاحات کی جائیں ان اصلاحات میں برطانیہ کے انتخابی نظام کو بھی سامنے رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک عام آدمی ووٹ دینے کے لیے آزاد نہیں ہے مختلف طریقوں سے اس کو دباؤ کا شکار کیا جاتا ہے اور وہ آزادانہ رائے نہیں دے سکتا اس کا دیر پا علاج بھی تلاش کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے سیاست دانوں کے تدبر کا امتحان ہے ساری دنیا کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی ،بے روزگاری،کرپشن ،میرٹ کی پامالی کا نہ تھمنے والا نظام چل رہاہے اوپر سے بجلی کے نرخوں میں بھی بے پناہ اضافہ کر کے غریب کو اور دبا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے نظام کے خلاف جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اور نظام کی تبدیلی ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر