قومی قائدین اسلام آباد کو اکھاڑا نہ بنائیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidقومی قائدین اسلام آباد کو اکھاڑا نہ بنائیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

 سراج الحق کا کردار قابل تحسین ہے مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں،پاکستان دشمنوں کی نظر میں ہے اس کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں جس میں پوری قوم کو صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا،موجودہ حالات میں پاکستان کی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ قومی قائدین اسلام آباد کو اکھاڑا نہ بنائیں،ملک کسی ایڈونچر کا متحمل ہو نہیں ہو سکتا،سراج الحق کا کردار قابل تحسین ہے مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی نظریں پاکستان پر ہیں اور وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ اس کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا جائے،پاکستانی قوم اور قیادت کو مشکل حالات میں صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ چند ہزار افراد کو اسلام آباد میں لا کر اس فتح کرنا جمہوری روایت کے خلاف ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گا،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ہندوستان کا وزیر اعظم نریند مودی آئے روز دھمکیاں دیتا ہے اور لائن آف کنٹرول پر سول آبادی اور نہتے لوگوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے،حکومت پاکستان کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی،انہوں نے کہا کہ بھارتی پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور وہ خطے میں امن کو تباہ کرنے کے لیے حالات خراب کرنا چاہتا ہے ایسے مشکل وقت میں ساری قوم کو اجتماعی استغفار کرنا چاہیے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے بحرانوں کے حل کے لیے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے جماعت اسلامی کی قیادت کی طرح تمام جماعتوں کے قائدین مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اس کے حل میں کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر