حکومت آزاد کشمیر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کوفوری طور پر واپس لے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem حکومت آزاد کشمیر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کوفوری طور پر واپس لے،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

 آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،محکمہ برقیات کی نا اہلی کے باعث منگلا ڈیم بچوں کی ہلاکتیں قابل افسوس ہیں،حکومت شاہانہ اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے،فی یونٹ کی قیمت میں حکومت نے بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ،حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرکے بجلی کے اضافی نرخوں میں فوری کمی کرے تا کہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے،آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم میں محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث 2بچوں کی ہلاکتیں قابل افسوس ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جب تک ہم کشمیر آزاداور نظام تبدیل نہیں کر لیتے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے نہ انصاف مل سکتا ہے اور نہ ایمان بچایا جا سکتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ جن مقاصد کے لیے یہ خطہ ہم نے آزاد کروایا تھا وہ پورے کرنے کے لیے ہم اپنے گھروں سے نکلیں انہوں نے کہا کہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائی جائے اور تبدیلی چاہنے والے عوام کو اپنے ساتھ شامل کر کے جماعت کو منظم کیا جائے تا کہ وہ حقیقی تبدیلی آ سکے جس کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر