{AF}
ہندوستان پاکستان پر حملے کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے قومی قائدین سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے فارمولے پر فریقین عمل کریں تو بحران حل ہوجائے گا،عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی کے باعث اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حارحیت کا آغاز کردیاہے،تمام اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل کے خلا ف مشترکہ اور جامع حکمت عملی اپنائیں،حکمران جہاد کا کب اعلان کریں گے ،سرکاری جہاد کا جب اعلان نہیں ہوگا تو لوگ اپنے طور پر جہاد میں شریک ہوتے ہیں جن سے باہمی تصادم کی شکل بنتی ہے،پوری دنیا میں مسلمانوں کو مغربی استعمار گاجر مولی کی طرح کاٹ رہاہے اور بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے عوام باہم دست وگربیاں ہیں پلندری (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان پر حملے کے لیے گھات لائے بیٹھاہے قومی سیاسی قائدین سیاسی تدبر کا مظاہرہ کریں،نریند مودی نے سیزفائرپر بلااشتعال فائرنگ اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ نہ صرف شروع کیا ہوا ہے بلکہ بات جیت کا سلسلہ بھی بند کردیاہے،مودی کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں،ان خیالا ت کا اظہا انھوں نے یوم یکجہتی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جمعیت علما ء اسلام جموں وکشمیر مولانا سعید یوسف ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آز ادجموں وکشمیرارشد ندین ایڈووکیٹ،مظہر آفتاب،سردار حبیب،سردار نزاکت،عبدالروف کشمیری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی بحران حل کرنے کے لیے جو فارمولہ سراج الحق نے پیش کیا ہے وہ فریقین کے لیے قابل قبول ہے اس پر دونوں فریقین عمل درآمد کروائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی کے باعث اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حارحیت کا آغاز کردیاہے،تمام اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل کے خلا ف مشترکہ اور جامع حکمت عملی اپنائیں،حکمران جہاد کا کب اعلان کریں گے ،سرکاری جہاد کا جب اعلان نہیں ہوگا تو لوگ اپنے طور پر جہاد میں شریک ہوتے ہیں جن سے باہمی تصادم کی شکل بنتی ہے،پوری دنیا میں مسلمانوں کو مغربی استعمار گاجر مولی کی طرح کاٹ رہاہے اور بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے عوام باہم دست وگربیاں ہیں،انھوں نے کہاکہ عوام اور حکمرانوں کو مغربی ایجنڈے اور ان کے ہداف کو سامنے رکھنے ہوئے باہم مسائل کو بات جیت کے ذریعے حل کرنے کی جانب جانا چاہیے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں ہمیں ان کو مقابلہ کرنے کے لیے باہم اتحادا ور یکجہتی پیدا کرنا ہوگی،وہ ہماری صفوں میں گھس کر ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ہمیں کمروز کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کو کمزو ر کرنے کی سازش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔