پاکستان کو اندرونی طور پر معاشی اور سیاسی عد م استحکام کا شکار کرنا عالمی صہیونیوں کا سب سے بڑا ہدف ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پاکستان کو اندرونی طور پر معاشی اور سیاسی عد م استحکام کا شکار کرنا عالمی صہیونیوں کا سب سے بڑا ہدف ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 امت مسلمہ کے حکمرانوں پر جہاد فرض ہے وہ اس کا اعلان کریں،فلسطین پر قابض یہودیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول کو نذر آتش کرنے کی مذموم سازش کی تو سوا ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا،اسرائیل نے غزہ پر ننگی جنگی جارحیت کاارتکاب کر کے 80فیصد غزہ کو تباہ و برباد کر دیا ہے اسلامی ممالک اسرائیل اور ہندوستان کا سیاسی ،معاشی ،سفارتی اور اخلاقی بائیکاٹ کا اعلان کریں،ہندوستان اور اسرائیل سنگینوں اور ٹینکوں سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو غلام نہیں رکھ سکتے ،کشمیر ی اور فلسطینی ہندوستان اور اسرائیل کے آخری فوج کے انخلا تک جہاد جاری رکھیں گے،عالمی استعمار پاکستان کو ہدف بنا کر نریندر مودی کو ایجنٹ کے طور پر استعمال کر رہا ہے،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دے،یکجہتی فلسطین کانفرنس سے سردار اعجاز افضل،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،صیاد شریف،سردار ارشاد،امجد یعقوب اور دیگر کا خطاب راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرو کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی طور پر معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی صہیونیوں کا سب سے بڑا ہد ف ہے ،امت مسلمہ کے حکمرانوں پر جہاد فرض ہے وہ اس کا اعلان کریں،پاکستان کے سیاسی قائدین بچگانہ سیاسی عمل سے نکل کر عالمی استعمار کے ایجنڈے کو سمجھتے ہوئے سیاسی بلوغت کا ثبوت دیں،فلسطین پر قابض یہودیوں نے گذشتہ روزمسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کی ناکام سازش کی ہے جس کو بہادر فلسطینیوں نے نا کام بنا دیا ہے ،یہودی مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کر کے سوا ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیل رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس پونچھ کے صدر سردار ارشاد،صیاد شریف سیکرٹری جموں وکشمیر پیپلز پارٹی،امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زاہد رفیق ایڈووکیٹ،صدر شباب ملی آزاد کشمیر امجد یعقوب ،امیر جماعت اسلامی حلقہ 4سجاد انور امیر جماعت اسلامی حلقہ3ضیاء معروف،فیضان اعجاز،سردار نعیم،عدنان رزاق اور دیگرقائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی ممالک ہندوستان اور اسرائیل سے سیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں،ہندوستان اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی خون کے آخری قطرے تک اپنی آزادی اور اپنے حق کے حصول کے لیے جہاد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین پر ہندوستان اور اسرائیل کا آخری فوجی چلا نہیں جاتا اس وقت تک ہمارا جہاد جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران مغربی استعمار کے ایجنڈے کو سمجھیں ان کے آلہ کار بننے کے بجائے اپنے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں،OICاور عرب لیگ اجتماعی طور پر متفقہ موقف اقوام متحدہ کے سامنے رکھیں اور اس سے کہیں کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت اور فلسطینیوں کو حق واپسی کا حق فراہم کروائیں،انہوں نے کہا کہ یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو علیحدہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ متحرک ہو گئی مگر کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر خاموش ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک مسلم دشمن ادارے کے ممبر رہنے کے بجائے اس سے باہر نکل آئیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نریندر مودی کے دھمکی آمیز بیانات اور بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے اور بھرپور جواب دے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل نے کہا کہ شہداء کا خون ہم پر قرض ہے اور ان کے مشن کی تکمیل تک ہم جہاد جاری رکھیں گے،نبی ﷺ اپنا مشن مکمل پردہ فرما گئے ہیں اس کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے آپ کی یہ آواز پہنچے گی اور رنگ لائے گی وہ لوگ جو اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر رہے ہیں ان کے مشن کا تقاضاہے کہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر