{AF}
اسرائیل اور ہندوستان ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں جس کے خلاف او آئی سی جہاد کا اعلان کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
عمران خان اور طاہر القادری نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک لفظ ادا نہیں کیاجو باعث تشویش ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں لاکھوں لوگوں کو جمع کر کے ملت پاکستان کی نمائندگی کی جو قابل تحسین ہے،طاہر القادری نے گلگت بلتستان کو علیحدہ کرنے کی بات کر کے ریاست کی تقسیم کاایجنڈا پیش کیا جو سمجھ سے بالا ہے،کشمیر اور فلسطین پر ہندوستان اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے نجات کا واحد ذریعہ یہی ہے،او آئی سی کے ممبر ممالک اقوام متحدہ میں اجتماعی موقف اختیار کریں،اقوام متحدہ نہیں مانتی تو اس مسلم دشمن ادارے میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں،اسلامی ممالک کے حکمران دشمنوں کا آلہ کار بننے کے بجائے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں،پاکستان ایک نظریاتی اور ایٹمی ملک ہے وہ قائدانہ کردار ادا کرے،پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں سیاست دار بچگانہ سیاسی عمل سے نکل کر بلوغت کا مظاہرہ کریں باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہاسرائیل اور ہندوستان ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں جس کے خلاف او آئی سی جہاد کا اعلان کرے،عمران خان اور طاہر القادری نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک لفظ ادا نہیں کیاجو باعث تشویش ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں لاکھوں لوگوں کو جمع کر کے ملت پاکستان کی نمائندگی کی جو قابل تحسین ہے،طاہر القادری نے گلگت بلتستان کو علیحدہ کرنے کی بات کر کے ریاست کی تقسیم کاایجنڈا پیش کیا جو سمجھ سے بالا ہے،کشمیر اور فلسطین پر ہندوستان اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے نجات کا ذریعہ یہی ہے ،یہودیوں کی کل آبادی سے زیادہ اسلامی ممالک کی افواج ہیں وہ کب مسلمانوں کے کام آئیں گئیں جب کہ ہر جگہ مسلمانوں کی ایک منظم سازش کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے اور نام نہاد مغربی دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے سیکرٹری مولانا امتیاز صدیقی،اسسٹنٹ سیکرٹری نثار شائق،امیر ضلع عثمان انور،تنویر خان،حاجی افراہیم،ایکس سروس مین کے صدر میجر آزاداور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کے سامنے اجتماعی موقف پیش کریں اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کرے،اگر اقوام متحدہ مسلم دشمنی کا ثبوت دیتی ہے تو اس مسلم دشمن ادارے کا ممبر رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے تمام اسلامی ممالک اس ادارے سے نکل آئیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے اسلامی ممالک کے حکمران اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فعال کردارادا کریں دشمنوں کے آلہ کار بننے کے بجائے اپنے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں،او آئی سی کو موثر اور فعال بنانے کے لیے پاکستان قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان ایک نظریاتی اور ایٹمی طاقت ہے پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں اور یہی وجہ سے اس کو اندروانی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کے سیاستدان بچگانہ سیاسی عمل سے باہر نکل کر بلوغت کا مظاہرہ کریں اور موجودہ صورت حال سے نکلیں،انہوں نے کہا کہ سب مل کرپاکستان اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصاورات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی اور جمہوری مملکت بنانے میں کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اس نظریاتی مملکت میں دین سے بے وفائی کے نتیجے میں آج الیکشن متناذعہ بنتے جا رہے ہیں پاکستان کی دستوری سپرٹ کے مطابق پاکستان کے آئین کی دفعہ 62,63کو مذاق نہ بنایا جاتا تو پارلیمنٹ میں سفید پوش اور صاحب کردار لوگوں کا داخلہ ممنوع نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات کرتے ہوئے دفعہ 63,62کے مطابق محب وطن اور صاحب کردار لوگوں کو پارلیمنٹ میں لایا جائے تا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے تسلسل میں تحریک آزادی کشمیر چلی لیکن بد قسمتی سے یہاں بھی وہ مقاصد ابھی حاصل نہیں ہوئے ،برادری ازم اور سرمائے کی بنیاد پر لوگوں کر یرغمال بنا دیا گیا ہے جماعت اسلامی اس نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور جماعت اسلامی کے پاس ہی تبدیلی کا ایجنڈا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان اس کے دست وبازو بنیں،انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں کشمیر اور فلسطین دونوں استعمار کے پیدا کردا مسائل ہیں پوری امت ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائے ،حکومت پاکستان بھی یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلے ،پاکستان کے حکمران ہندوستان کی سازشوں کا ادراک کریں اور نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔