ء کے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ان کے مشن کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،  ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeem1947ء کے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ان کے مشن کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،  ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاستی ظلم وجبر اور ڈوگرہ فوج کے خلاف الم بغاوت بلند کرنے والے ہمارے قائدین نے تاریخ رقم کی،آزادی کے متوالے گھروں سے نکل کر اس خطے کو آزاد کروایاان خیالات کا اظہار انہوں نے منگ میں 1947ء کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ فوج کو جذبہ جہاد نے شکست دیا آج دنیا کی بڑی ایٹمی قوت جہاد سے شکست سے دوچار ہے امت مسلمہ کے نوجوان آج بھی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کشمیر میں بھارتی جبر واستبداد کے باوجود وہاں کشمیر میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور بھارتی ظلم وستم کے خلاف برسر پیکار ہے،مولانا محمد یوسف مرحوم ،کیپٹن افسر خان نے مجاہدین کی سرپرستی فرمائی اور ان کے شانہ بشانہ جہاد کیا،آج جہاد کی برکت کی وجہ سے یہ ملک آزاد ہے مگر جن مقاصد کے حصول کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہے،انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے اور 1947ء کی طرح آگے بڑھ کر کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی،آزاد خطے کو حقیقی معنوں میں آزادی کے بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کا کیسا بیس کیمپ ہے کہ جس کے بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک پیسہ بھی مختص نہ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ آج جو معاشرے میں بد امنی اور بے سکونی کی کیفیت ہے اور جو انتشار کا ماحول ہے یہ صرف جہاد کے راستے کو چھوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ مشرف یو ٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا آج پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے یہ مشرف کے اعمال کا نتیجہ ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر