پونچھ کے شہداء اور مجاہدین کا جہاد آزادی میں قابل فخر تاریخی کردار ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi پونچھ کے شہداء اور مجاہدین کا جہاد آزادی میں قابل فخر تاریخی کردار ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 گلگت بلتستان کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،مشتاق ایڈووکیٹ شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹا ہوا ہے ،بد قسمتی سے بیس کیمپ میں محض کرسی کا اکھاڑا بنا ہوا ہے ،مطلوبہ کردار ادا نہ ہو سکا،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام جماعتوں کے متفقہ آئینی پراسس کو آگے بڑھا کر ریاستی عوام کے بنیادی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کے آئینی کردار کو بحال کروانے میں کردار ادا کریں،پاکستان اندرونی اور بیرونی خطرات میں گرا ہوا ہے قائدین بچگانہ سیاسیانہ کمزیوں کو دور کریں راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پونچھ کے شہداء اور مجاہدین اور ریاست کے دیگر شہداء اور مجاہدین کا تحریک آزادی کشمیر میں کردار قابل فخر تاریخی ورثہ ہے ،سبز علی خان اور ملی خان سمیت پونچھ اور دیگر علاقوں کے مجاہدین اور شہداء کے اس تاریخی ورثے کو برقرار رکھنے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر میموریل کانفرنس آغاز جہاد 1947 شہداء پونچھ کے زیر اہتمام سیاسی ٹیکری کے مقام پر قومی دن منانے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس مشن کی تکمیل کے لیے مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ ہندوستانی دہشت گردی کے سامنے چٹان بن کر ڈٹا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے لاکھوں شہداء اور تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے بیس کیمپ اپنا کردار ادا نہ کر سکا،بیس کیمپ محض اقتدار کی کرسی کا اکھاڑا بن چکا ہے اور جس مقصد کے لیے آزاد خطہ آزاد کروایا تھا وہ بھی نافذ نہ ہو سکا گلا سڑا نظام اور میرٹ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ گئے ہیں،ایسی صورت میں مطلوبہ کردار ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آئین میں جو سقم ہیں ان کو ختم کر کے ایسے اقدامات جو سیاسی مشاورت کے سلسلے میں تیار ہوئے ہیں ،حکومت اور اپوزیشن لیڈر دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پراسس کو آگے بڑھائیں تا کہ آئینی سقم اور تضادات ختم ہوں ایک اسلامی جمہوری معاشرے کا قیام عمل میں آئے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی ہو سکے،اجتماعی طور پر بیس کیمپ اپنا مطلوبہ کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کی سیاسی قیادت نے بھی کشمیریوں کو مایوس کیا ہے اور پاکستان اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے نریندر مودی کے دھمکی آمیز بیانات صرف بیانات کی حدتک نہیں بلکہ عالمی استعمار کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ،افغانستان میں عالمی صہیونیوں کو شکست فاش ہو چکی ہے وہ جاتے جاتے پاکستان کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کو ایجنٹ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر قومی سوچ اپنائی جائے تا کہ مسائل حل ہوں مگر بد قسمتی سے ہماری قومی قیادت بچگانہ سیاسیانہ راہ پر چل رہی ہے ان کمزیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ایسا لائحہ عمل سامنے لانے کی ضرورت ہے جس میں سیاسی اور عسکری قیادت اس کو نظراندازنہ کر سکے،ان عملی اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ شہدا اور تاریخ ہمارے گریبان پکڑیں گے،اس موقع پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح پونچھ کے مجاہدین نے اور سردار ابراہیم خان نے ڈوگرہ کے خلاف اعلان بغاوت کیا اسی طرح گلگت بلتستان کے مجاہدین نے بھی 28ہزار مربع میل کا علاقہ ڈوگرہ سے آزاد کروایا ،14اگست 1947سے لے کر یکم نومبر تک ڈوگروں کے خلاف جہاد کیا اور آزادی حاصل کی انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کا مشن جاری رکھا جائے اور ابھی ریاست کا بڑا حصہ دشمن کے قبضے میں ہے اس کو بھی آزاد کروایا جائے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،گلگت بلتستان کو جو ریاست کے جسم میں سر کی حیثیت رکھتا ہے طویل عرصہ سے اسے ریاست سے الگر رکھا گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دونوں خطوں کو باہم ملا کر تحریک آزادی کو آگے بڑھایا جائے امیں گلگت بلتستان کے نمائندے کی حیثیت سے گزارش کرتا ہوں کہ آئندہ اس طرح کے پروگرامات میں گلگت بلتستان کی باقی قیادت کو بھی مدعو کیا جائے تا کہ مل بیٹھ کے لائحہ عمل طے کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر