{AF}
محمود الحسن چودھری کا آزاد کشمیر کی معروف شخصیت ماسٹر فقیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار{/AF}
کھوئی رٹہ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے آزاد کشمیر کی معروف شخصیت ماسٹر فقیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور نماز جنازہ میں شرکت کی،اس موقع پر محمو د الحسن چودھری نے کہا کہ ماسٹر فقیر محمد کی قومی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تعلیم کے میدان میں ان کی بہت خدمات ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔