{AF}
پاکستان میں انتشار اور مسائل اسلامی نظام کے نفاذ سے بے وفائی کا نتیجہ ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
اﷲ سے کیے ہوئے عہد کی وفا نہ کرنے کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ،پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا تھا لیکن وہ اہداف ابھی تک پورے نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا،آزاد کشمیر کے 11لاکھ افراد نے اسلام کے لیے قربانی دی تھی،پونچھ کے شہداء سبز علی خان اور ملی خان بہادر علی خان،کپٹن حسین اور غازی ملت سردار ابراہیم کا تاریخی کردار رہا ہے ،ان شہداء کے مشن کا تقاضا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کریں،کشمیر کی آزادی اور مسائل کا حل ہمہ گیر جہاد سے ہی ممکن ہے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار اور مسائل اسلامی نظام کے نفاذ سے بے وفائی کا نتیجہ ہیں،پاکستان آج جن اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے وہ اس اجتماعی بد عہدی کا نتیجہ ہے آج پوری قوم 68واں جشن آزادی منارہے ہیں مگر اپنا وہ عہد بھول گئے ،مسلسل بد عہدی کے نتیجے میں اس وقت اندرونی مسائل بھی ہیں اور مشرقی پاکستان بھی ہم سے جدا ہو گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم اسلامیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیاسی قیادت اخلاص سے ان بنیادی اہداف کے حصول کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے آزاد کشمیر کے 11لاکھ افراد نے قربانیاں پیش کیں اور یہ قربانیاں انہوں نے دین کے غلبے کے لیے پیش کی ہیں،پونچھ کے شہداء جن میں سبز علی خان،ملی خان،بہادر علی خان ،کیپٹن حسین شہید اور غازی ملت کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے ان اہداف کی طرف پلٹ آئیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ایک ہمہ گیر جہاد سے ہی ممکن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لیے ضروری ہے کہ یہاں اسلامی نظام تشکیل پائے ،برائیوں کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں حق وباطل کی کشمکش جاری ہے ایک طرف امت میں اسلامی تحریکیں کتاب و سنت کی ترجمانی کر نے کی جدوجہد کررہی ہیں اور دوسری طرف عالمی طاغوت اپنے پورے لاؤ لشکر کے ساتھ ان کے خلاف نبر د آزما ہے کشمیر فلسطین سمیت ہر جگہ کشمکش جاری ہے ،حق کی فتح ہو گی یہ اﷲ کا وعدہ ہے اس میں آزمائشیں اس راستے کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی اور اپنے اصلاف کے نقش قدم پر چلنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کو آج اگر یہ جرت ہو رہی ہے کہ پاکستان مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے جہاد کا راستہ ترک کیا ہوا ہے۔