{AF}
قبلہ اول کوصہیونیوں کے پنجہ استبدادسے آزاد کروانا دنیا میں بسنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
17اگست تک ہفتہ یکجہتی فلسطین آزاد کشمیر بھر اور گلگت بلتستان میں بھر پورا نداز سے منایاجائے گا،امراء اضلاع ضلعی ہیڈکواٹرز پر سیمینارز اور ریلیوں کیا اہتمام کریں،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،کشمیراور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان نے فوجی کو واپس اور ہندوستان نے لاش دے کر ثابت کردیا کہ وہ لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ہے باغ (پ ر)جماعت اسلامی آزداجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قبلہ اول کو صہیونیوں کے پنجہ استبدادسے آزا د کروانا دنیا پر بسنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے،اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل کو صرف دھمکی دے دیں تو وہ فلسطین پر جارحیت بند کردے گا،اقوام متحدہ او آئی سی اور عرب لیگ جیسے اداروں کے ہوتے ہوئے دہشت گرد ملک اسرائیل فلسطینیوں کا خون بہارہاہے وہ کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں بان کی مون محض بیانات سے آگے بڑھیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 17 اگست تک ہفتہ یکجہتی فلسطین آزاد کشمیر بھر اور گلگت بلتستان میں بھر پورا نداز سے منایاجائے گا،امراء اضلاع ضلعی ہیڈکواٹرز پر سیمینارز اور ریلیوں کااہتمام کریں،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،کشمیراور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان نے فوجی کو واپس اور ہندوستان نے لاش دے کر ثابت کردیا کہ وہ لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے ماننے والا نہیں ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان میں سیاسی اضطراب کشمیریوں کے لیے دکھ دے ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ان کی آزادی کی تحریک کو کچل رہاہے ،پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،قومی قیادت سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے سیاسی معاملات باہم افہام تفہیم سے حل کرے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی سیاسی بحران کے حل کے لیے خدمات کی پوری کشمیری اور پاکستانی قوم تحسین کرتی ہے،جماعت اسلامی پاکستان نے ہر کڑے وقت میں سیاسی نمبر بنانے سے بالاتر ہوکر ملت اور ملک کی خاطر کردار اداکیا ہے،انھوں نے کہاکہ جمہوری عمل کو ڈی ریل ہونے نے بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت اپنا کردار ادا کرے۔