{AF}
فرسودہ اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،عبدالرشید ترابی{/AF}
انگریزوں کے دیے ہوئے ناانصافی پر مبنی نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،عالمی استعمار مسلمانوں کو باہم لڑا کر ہماری طاقت ختم کرکے ہمارے اوپر حکمرانی کررہاہے،اسلامی ممالک کے حکمران اپنی عوام کی بجائے مغربی ایجنڈے کی تکمیل کی ذریعے بن چکے ہیں،کشمیر،فلسطین افغانستان ،اراکان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں قتل عام پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام کشمیرکی آزادی کا ضمامن ہے،اسلامی ممالک کے حکمران اسلام اور اپنے عوام کی ترجمانی کریں ،یہودیوں کی کل آبادی سے زیادہ اسلامی ممالک کی فوج ہے،قبلہ اول میں پر صہیونی قبضہ اور کشمیر میں ہمارے سروں پر ہندوستانی فوج کے مورچے ہماری غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں چکار،سراں(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ فرسودہ اور طاغوتی نظام کو تبدیل کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،انگریزوں کے دیے ہوئے ناانصافی پر مبنی اس نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے،اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے قیام کے ایجنڈے کو لے کر جماعت اسلامی میدان عمل میں مصروف کار ہے،آج پوری دنیامسائل کی دلدل میں دھنس چکی ہے اورپوری انسانیت نجات کی متلاشی اور متادل نظام کی خواہش لیے ہوئے ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع ہٹیاں میں سراں کے مقام پر کارکنان اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع پروفیسر شوکت،سفیر مغل اوردیگر قائدین نے خطاب کیا،دریں انثاء عبدالرشید ترابی نے جمعیت طلبہ عربیہ کے سابق منتظم کشمیر اور حلقہ پانچ کے نائب امیر مولانا عبداﷲ کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر چکار جا کر تعزیت کی اور معزیزین سے ملاقاتیں کیں،کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی استعمار مسلمانوں کو باہم لڑا کر ہماری طاقت ختم کرکے ہمارے اوپر حکمرانی کررہاہے،اسلامی ممالک کے حکمران مغربی ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعے بن چکے ہیں،کشمیر،فلسطین افغانستان ،اراکان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں قتل عام پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،پاکستان کا سیاسی اور معاشی استحکام کشمیرکی آزادی کا ضمامن ہے،اسلامی ممالک کے حکمران اسلام اور اپنے عوام کی ترجمانی کریں ،یہودیوں کی کل آبادی سے زیادہ اسلامی ممالک کی فوج ہے،قبلہ اول میں پر صہیونی قبضہ اور کشمیر میں ہمارے سروں پر ہندوستانی فوج کے مورچے ہماری غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں عوام کو اپنے ساتھ شامل کریں ان کے مسائل کے حل میں ان کی ترجمانی کریں،ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں،ان کو اپنی صفوں میں شامل کریں،معاشرے میں تبدیلی کے چاہنے والوں کو منظم کریں جماعت اسلامی رائے عامہ منظم کرکے تبدیلی لانا چاہتی ہے،اسلامی تحریکوں اور مغرب کے درمیاں آخری معرکہ جاری ہے،حق وباطل کی کشمکش میں حق غالب ہوگایہ اﷲ کا وعدہ ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرفلسطین سمیت دیگر علاقوں میں گرنے والا معصوموں کا خون رنگ لائے گا اوریہ دنیا اسلام کے فضیوں اور برکات سے مالا مال ہوگی۔