{AF}
پاکستان کے گردو نواح میں پاکستان دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں،محمد غالب {/AF}
برمنگھم( پ ر ) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک میں موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے سنجیدگی کا اظہار کریں پاکستان کے گردو نواح میں پاکستان دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے سرگرم ہیں ۔ پاکستانی فوج کو اس وقت اندرونی حالات میں نہ الجھایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں کی دشمن خلاف ورزیاں کر رہے ہیں پاک فوج کو اس وقت دشمن کے عزائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔ اندرونی حالات کو سیاست دان سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت ہے ان کی طرف سے جس طرح دھمکی آمیز بیانات آ رہے ہیں اس توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔نریندر مودی کی بھارت میں دہشت گردی پر یورپین پارلیمنٹ کے دو خواتین ممبران پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم سوال اٹھائے ہیں حکومت پاکستان اس وقت سفارتی محاذ پر اپنی کوششوں کو تیز کرے اس موقع پر دنیا کی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کے منصوبے انتہائی خطرناک ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت یاتریوں کے نام پر جس طرح کے حالات پیدا کر رہا ہے اس سے حالات سنگین صورت حال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ محمد غالب نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ بحران ایسا نہیں کہ جو قابل حل نہ ہو ۔ آئین کے مطابق اپوزیشن کے جو مطالبات ہیں ان پر حکومت کو توجہ دے کر حل کرنا چاہیے ملک میں آئین پر عمل درآمد ہوگا تو پھر اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہر جماعت نے عوام کی خدمت کے لیے اپنے منشور میں وعدے کیے ہوئے ہیں مسلم لیگ نون اپنے برسر اقتدار ہے انہین دستور کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل درامد کر کے عوام کی خدمت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔