{AF}
امت کے حکمرانوں کے دل جہا دسے خالی ہونے کے سبب عالمی استعمار کا نشانہ مسلمان ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
ظلم پر مبنی طاغوتی نظام سب سے بڑی برائی ہے جس کے خلاف جہادفرض ہے،رمضان تقویٰ اختیارکرنے کا درس دے کر رخصت ہوا ہے تقوے کا تقاضاہے برائی سے نفرت اور نیکی کی راہ اختیار کی جائے، اﷲ کے خوف سے خالی حکمران مخلوق پر عذاب بن چکے ہیں،عالم کفر مسلمانو ں کو ہر جگہ گاجر مولی کی طرح کاٹ رہاہے اور ہم رنگ اور نسل کی بنیادپر تقسیم ہو کر دشمنوں کے لیے ترنوالہ بنے ہوئے ہیں،امت کی طاقت اتحاد اور یکجہتی میں ہے باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے دل جہاد خالی ہو گئے ہیں جس کے سبب عالمی استعمار نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہواہے فلسطین کشمیرہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے،مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے،طاغوتی نظام کاشکنجہ مسلمانوں پر کس دیا گیا،اس نظام کے خلاف جہاد مسلمانوں پر فرض ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے چڑھان میں عید ملین پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر مولانا ہدایت اﷲ ،ارشار اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ماہ رمضان تقویٰ اختیار کرنے کا درس دے کر ہم سے رخصت ہوا ہے تقویٰ برائی سے بچنے اور نیکی اختیار کرنے کا نام ہے اس وقت ہمارے سماج میں سب سے بڑی برائی ظلم پر مبنی طاغوتی نظام ہے اس نظام کے ہوتے ہوئے ایمان سلامت لے کر دنیا سے رخصت ہونا محال ہوچکاہے ظلم اور ناانصافی پر مبنی اس نظام کو بدل کر اس کی جگہ اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں مصروف جہد ہے،انھوں نے کہاکہ تقوے کاتقاضاہے کہ ہم برائیوں سے نفرت کریں اور نکیاں اختیار کریں ا وراﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکایہ خطہ اور پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی پورے نہیں ہوئے ،پاکستان کایوم آزادی ایک بار پھر ہمیں انہی مقاصد کی تکمیل کی یا دھانی کرواتا ہے،شہداء کے مقدس لہو کا تقاضاہے کہ ا س نظام کی گرفت سے قوم کو آزاد کروایا جایا جائے،انھوں نے کہاکہ سوا ارب مسلمانوں کی موجودگی میں چند لاکھ یہودی فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے اور ہندوستان کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے،اراکان سمیت ہر جگہ مسلمانوں کا خون پانی کی طر ح بہایا جارہاہے،انھوں نے کہاکہ اقوم متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مسلمانو ں کے قتل عا م پر خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں جو پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔او ائی سی اور عرب لیگ کی کمزوری مسلم حکمرانو ں کی بزدلی کی باعث ہے مصر میں تبدیلی آئی تو اس کو خان جنگی میں تبدیل کرنے والے کردار صہیونیوں کے ہیں اور آج مصر اسرائیل کا چوکیدار بنا ہوا ہے۔