{AF}
اسلامی ممالک کے حکمران امت کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہو گئے وہ طیب رجب اردگان کی طرح اسرائیل کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
مسلم حکمران اسرائیل کو غزہ پر جارحیت ختم کرنے کا نوٹس دیں،جن ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں،مٹھی بھر یہودیوں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کر کے ان کی غیرت ایمانی کو چیلنج کیا ہوا ہے،اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی لونڈی بن چکی ہے امریکہ اور پورپ کشمیر ،فلسطین کے معاملے میں ایک ہی ایجنڈے پرہیں کشمیر اور فلسطین کی آزادی جہاد فی سبیل اﷲ سے ممکن ہے،اگر مصر میں صدر مرسی کی حکومت ہوتی تو اسرائیل کو کبھی جرت نہ ہوتی کہ وہ غزہ میں جارحیت کرتا،مسلم دنیا اسلامی تحریکوں کے ہاتھ روکنے کے بجائے انہیں مضبوط کریں،آزاد کشمیر نا انصافی برادری ازم اور تعصبات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے ایسی کیفیت میں ہم دنیا اور آخرت میں سر خرور نہیں ہو سکتے،یہاں پر عدل و انصاف کا معاشرہ قائم ہو ،سیاسی قیادت،بیورکریسی خدا خوفی اپنے دلوں میں پیدا کریں باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان کی طرح اسرائیل کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں،جب تک اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل کو غزہ پر جارحیت ختم کرنے کا نوٹس نہیں دیں گے اسرائیل دہشت گردی سے باز نہیں آئے گا،وہ تمام اسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل جیسی دہشت گرد ریاست کو تسلیم کیاہوا ہے وہ فوری طور پر ان تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کریں اپنے سفیر واپس بلائیں اور ان کے سفیروں کو واپس کریں ،مٹھی بھر یہودی ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہیں یہ ہماری غیر ت اور حمیت کے لیے چیلنج ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور عید ملن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،امیر جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ نثار شائق،تنویر خان،عبدالمنان گوہر،مولانا ہدایت اﷲ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی لونڈی بن چکی ہے ،امریکہ اور پورپ سمیت مغربی ممالک کا کشمیر اور فلسطین بارے ایک ہی ایجنڈا ہے،فلسطین اور کشمیر کی آزادی جہاد فی سبیل اﷲ ہی سے ممکن ہے امت مسلمہ کے حکمران یکسوئی اختیار کریں امت کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں،انہوں نے کہا کہ دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی فلسطین میں جمع ہو کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،مغرب اور امریکہ تماشہ دیکھ رہے ہیں اور اسلامی ممالک کے حکمران ان کے حاشیہ بردار بن چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ کے حکمران یکسو ہو کر کوئی پالیسی اختیار نہیں کریں گے دنیا میں ان کا کوئی وزن اور وقار نہیں ہو گا OICاور عرب لیگ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرار پاس کروا کر کاروائی کروائیں،انہوں نے کہا کہ OICکے پلیٹ فارم سے تمام اسلامی ممالک اپنی اپنی افواج قبلہ اول اور غزہ کی آزادی کے لیے بھیجیں انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ جرت مند اقدامات نہیں اٹھائے گی وہ دشمنوں کے لیے ہر نوالہ ہی بنی رہے گی،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری غیرت کو چیلنج ہے کہ ہمارے سامنے ہمارے بچوں کو خواتین کو اور مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نا جائز ریاست ہے جس کا خاتمہ ہی دنیا میں امن کی ضمانت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اگر مصر میں صدر مرسی کی حکومت ہوتی تو اسرائیل کو کبھی بھی غزہ پر جارحیت کرنے کی جرت نہ ہوتی،یہودی لابی نے مل کر مرسی کو ہٹایا مصر میں اپنے وفادار حکمران کو لایا جواسرائیل کی چوکیداری کر رہا ہے مسلم حکمرانوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اتحاد چاہتی ہے اسلام کے نظام اور شریعت کا نظام چاہتی ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی مظلوم عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں وہاں جہاد کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ امت کے جذبات کی ترجمانی کے لیے اسلامی تحریکوں کا راستہ روکنے کے بجائے انہیں کردار ادا کرنے دیا جائے،پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا،مٹھی بھر اشرفیہ پاکستان کو لوٹ رہا ہے،آزاد کشمیر میں نا انصافی برادری ازم اور تعصبات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے ایسی کیفیت میں ہم دنیا اور آخرت میں سر خرور نہیں ہو سکتے،یہاں پر عدل و انصاف کا معاشرہ قائم ہو ،سیاسی قیادت،بیورکریسی خدا خوفی اپنے دلوں میں پیدا کریں،اپنے اختیار اور اقتدار پر وزن چڑھانے کے لیے عدل و انصاف قائم کریں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ملکوں ،علاقوں،رنگ و نسل میں تقسیم کیا جا رہا ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے،اسلامی تحریکوں اور دینی اداروں کو مضبوط بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران جہاد کا اعلان کریں،اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو امت مسلمہ کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے۔