اہل کشمیر آزمائش کی اس گھڑی میں شمالی وزیر ستان کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاہل کشمیر آزمائش کی اس گھڑی میں شمالی وزیر ستان کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 قبائلی عوام نے کشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا،آج بھی شہداء کے قبرستانوں میں یہاں کے مجاہدین کی قبریں موجود ہیں،کشمیر اور فلسطین میں بد ترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں دنیا کے 80ممالک سے صہیونی دہشت گرد جمع ہو کر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،متاثرین کو اپنی گھروں میں جگہ دے کر یہاں کے عوام نے مدینے کے انصار اور مہاجرین کی یاد تازہ کر دی،شمالی وزیر ستان کے متاثرین جلد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے،متاثرین آزاد کشمیر آنا چاہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں،آزاد کشمیر حکومت نے بھی متاثرین کے لیے چیک پیش کیے ہیں بنوں( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،نائب امیر اسد اﷲ بھٹو کے ہمراہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،سیکرٹری جنرل محمودالحسن چودھری نے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کر کے بنوں کے مختلف اضلاع میں آئے ہوئے متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا،ان میں ریلیف تقسیم کیا،اس موقع پر ریلیف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اہل کشمیر آزمائش کی اس گھڑی میں شمالی وزیر ستان کے متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری عوام متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،قبائلی مجاہدین نے تحریک آزادی کشمیر میں 1947ء میں بھی اہم کردار ادا کیا اور آج بھی وہ تحریک آزادی کشمیر میں شریک ہیں،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے قبرستانوں میں یہاں کے شہداء کی قبریں گواہی کے طور پر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کی پاکستان اسلام اور کشمیریوں سے والہانہ محبت ہے ان ساری آزماشوں کے باوجود یہاں کے عوام مشکلات برداشت کر رہے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک موجود نہیں ہے،متاثرین آزاد کشمیر آنا چاہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں،آزاد کشمیر حکومت نے بھی متاثرین کے لیے چیک پیش کیے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ متاثرین جلد اپنے اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن دن رات ایک کر کے ان کے لیے ریلیف فراہم کررہی ہے اور ریلیف کا یہ سلسلہ آخری متاثر کی بحالی تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے لاکھوں متاثرین کو ریلیف فراہم کر کے تاریخ رقم کی ہے ،بچوں کی تعلیم ،صحت سمیت دیگر مسائل کے حل میں الخدمت اہم خدمت سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر دل کھول کر اپنی بھائیوں کی امداد کریں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں ہندوستان اور اسرائیل مظالم کی انتہا کر رہے ہیں غزہ میں فلسطینوں کی لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے ہیں،بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی جمع ہو کر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بنوں کے مقامی لوگوں نے متاثرین کو جگہ دے کر مدینے کی انصار اور مہاجرین کی یاد تازہ کر دی ہے وفد میں صوبہ بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخوانزدہ،صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر جنجوعہ،صوبہ خیبر پختوان خواہ کے سیکرٹری جنرل سابق ایم این اے شبیر احمد خان ،مولانا جلیل نقشبندی،ہارون الرشید سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران شامل تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر