{AF}
امت کا اجتماعی استغفار ہی عروج عطا کرے گا،محمود الحسن چودھری{/AF}
مسلمان آج جن مسائل اور فتنوں اور فساد میں مبتلاہیں وہ ان کے اعمال کے باعث ہیں،رمضان ﷲ کی اس کتاب قرآن سے تعلق قائم کرنے کا درس دیتا ہے،فلسطین کشمیر سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام امت مسلمہ کے اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ امت کا اجتماعی استغفار ہی عروج عطا کرے گا،مسلمان آج جن مسائل اورفتنوں اور فساد میں مبتلا ہیں و ہ ان کے اعمال کے باعث ہیں،رمضان المبارک اﷲ کی اس کتاب قرآن مجید سے تعلق قائم کرنے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جو کہ امت مسلمہ کے انتشار کی وجہ سے ہے آج اگر امت مسلمہ اگھٹی ہوجائے تو تمام طاغوتی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام جائے گا انہوں نے کہاکہ غزہ میں ہونے والی دہشت گردی پر اقوام عالم کی خاموشی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ اقوام متحدہ امریکہ،اسرائیل کی لونڈی ہے انہوں نے کہا کہ OICاور عرب لیگ مردہ لاش ہے اسلامی ممالک کے حکمران آخری فلسطینی کے مرنے کا انتظار کرنے کے بجائے ان کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔