{AF}
غزہ پر اسرائیلی کی بدترین جارحیت پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، عبد الر شید تر ابی{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبد الر شید تر ابی نے کہا ہے کہ امت کے حکمران عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں، تقو ی کے فقدان کی وجہ سے آج ہم پست حالی کا شکار ہیں ۔غزو ہ بدر ہمیں باطل کے سامنے ڈ ٹ جا نے کا در س دیتا ہے مگر ہم اسلام کی تعلیمات سے مسلسل دور ہو کر برائیو ں کی دلد ل میں دھنستے جارہے ہیں ۔جس کے باعث مسلمان ہر جگہ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔اسرائیل کی فلسطین پر بمبار ی پر اقو ام عالم کی خامو شی افسو سنا ک ہے ۔دنیا کا طا غو ت منظم ہو کر مسلما نوں پر کار ی وار کر رہا ہے جبکہ مسلمان منشر ہو کر اپنے ہی بھائیوں کے خلاف صف آرا ء ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارا نھواں نے ضلعی انتظامیہ کو دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت قو م زوال کا شکا ر ہو چکے ہیں ۔ہر شخص اپنے حصے کا کا م نہیں کر رہا ہے ۔ہمارے حکمران بھی اداروں میں اقر با ء پر وری کو فر و غ دے رہے ہیں جبکہ مستحقین اپنے حق سے محر و م ہیں ان کا کو ئی پر سان حال نہیں ہے ۔ہمار ے ریاستی اداروں کی صورتحال دگر گو ں ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ مسا ئل سے نکلنے کا و احد راستہ حقیقی معنوں میں ملک میں اسلامی تعلیمات کا نفاذ ہے ۔اس کے بغیر ہم کسی بھی صورت ان در پیش مسائل سے چھٹکار ا نہیں پاسکتے ہیں ۔ہمارے حکمران دشمنوں کے مفادات کے تکمیل کا زریعہ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت طا غو تی قو تیں اسلامی تحر یکوں کا راستہ رو کنے کے لیئے بر سر پیکار ہیں ۔فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ تو ڑ دیے ہیں مگر ہمار ے حکمران خامو ش تما شا ئی بنے ہو ئے ہیں اسی طر ح مصر میں بھی اسلا می حکو مت پر شب خون مار ا گیا اور اب اخوان کے کارکنوں کو سزائیں اور پھانسیاں دی جارہی ہیں ۔