جماعت اسلامی کوٹلی کے زیر اہتمام یوم بدر کی یاد میں خصوصی تقریب اور افطار ڈنر کا انعقاد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کوٹلی کے زیر اہتمام یوم بدر کی یاد میں خصوصی تقریب اور افطار ڈنر کا انعقاد {/AF}

کوٹلی (پ ر)جماعت اسلامی کوٹلی کے زیر اہتمام یوم بدر کی یاد میں خصوصی تقریب اور افطار ڈنر کا انعقاد ، سینکڑوں افراد کی شرکت ، غزوہ بدر باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔اہل بد رکی جانثاری تاریخی اور ناقابل فراموش حیثیت اختیار کر گئی ۔معرکہ بدرسے اسلام بھرپور قوت بن کر ابھرا اورکفار کو تاریخی شکست ہوئی۔ رمضان کے تقاضوں کے مطابق روزے رکھے جائیں تو اﷲ کی نصرت ضرور اترے گی۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ اور پروفیسر ذوالفقار احمد کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق 17رمضا ن المبارک یوم بدر کی یاد میں خصوصی پروگرام گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پنگ پیراں بائی پاس روڈ پرمنعقد ہوا۔ اس پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ گلزار نے انجام دیئے۔ جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنماؤں ، کارکنان، معززین علاقہ اور دینی و سیاسی زعماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔معروف مذہبی سکالر پروفیسر ذوالفقار احمد نے قرآن و سنت کی روشنی میں پہلے معرکہ حق و باطل غزوہ بدر پرخصوصی درس قرآن دیا۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پرخصوصی افطار ڈنر کا بھی انتظام کیا گیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر