{AF}
اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی اور مسلم پکار کا کوٹلی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ۔{/AF}
کوٹلی (پ ر) اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد، فلسطینیوں قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں،نام نہاد و عالمی برادری ہائے ہائے کے زبردست نعرے لگائے گئے ۔ شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف تحریریوں پر مبنی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاجی مظاہرہ بعد از نماز جمعہ آبشار چوک کوٹلی میں امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے امیر چوہدری عبدالحمید ایڈووکیٹ ، سردار بابر حسین تحریک انصاف،داؤد چوہدری پیپلز پارٹی،سردار منشاء جمال سابق صدر بار، زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ، راجہ رضوان گلزار، سردار بابر حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف اقوام عالم اور آو آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ رمضان المبارک میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ فلسطین کے بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے اور عالم اسلام کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔دنیا بھر کے 80ممالک سے یہودیوں کو اسرائیل میں جمع کر کے مسلمانوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے ۔فلسطین کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے ۔ فلسطین بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل اور ہمدردی آپ کے ساتھ ہے ۔