{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی کال پر اسرائیل کے خلاف آزاد کشمیر بھر ،گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے{/AF}
اسرائیل کے خاتمے کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،قابض صہیونی بد ترین ریاستی دہشت گردی کاارتکاب کررہے ہیں ،جماعت اسلامی باغ مظاہرین کی قیادت امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کی،مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن،نذیر شاہ،پونچھ امیر ضلع زاہد رفیق ایڈووکیٹ،کوٹلی عبدالحمید چوہدری،میرپور مولانا عتیق الرحمن،بھمبر امجد یوسف ،ہٹیاں بالا پروفیسرشوکت،نیلم ممتازحسین پائر نے کی مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ،میرپور،بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پر اسرائیل کے خلاف آزاد کشمیر بھر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،ترجمان کے مطابق باغ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کی،جبکہ مظفرآباد میں شیخ عقیل الرحمن،نذیر شاہ،راولاکوٹ زاہد رفیق،کوٹلی عبدالحمید چوہدری،میرپور مولانا عتیق الرحمن،بھمبر امجد یوسف ،نیلم ممتاز حسین پائر اور ہٹیاں بالا میں پروفیسر شوکت نے کی،مظاہریں نے اسرائیل کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرہ لگا رہے تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ جب تک ناجائز ریاست اسرائیل قائم رہے گا اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا دنیا میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ دنیا بھر سے دہشت گرد فلسطین میں جمع ہونے والوں کو یہاں سے نکال کران کے اپنے اپنے ممالک میں بھیجا جائے مقررین نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ سے ڈرنے کے بجائے اﷲ سے ڈریں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں مقررین نے OICسے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قائم ہی القدس کی آزادی کے لیے ہوئی تھی وہ اپنے قیام کے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کو اسرائیل کے مظالم سے بچائے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ صرف مغربی ممالک کے مفادات کے تحفظ کا ادارہ بن چکا ہے جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کی علحیدگی اقوام متحدہ کی جانب داری کا کھلا ثبوت ہے،کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارادادیں اور آزادی کی تحریکیں پوری شدت سے ہونے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہ ہونا اس بات کا غماز ہے کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کی نہیں غیر مسلموں کا ادارہ بن چکا ہے امت مسلمہ OICکے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مسائل حل کرے اور مظلوم اقوام کی بھی مدد کرے،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بھی مظاہرے کیے گئے۔