{AF}
اسلامی ممالک کے حکمران طیب رجب اردگان کی طرح اسرائیل کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
مسلم حکمران اسرائیل کو غزہ پر جارحیت ختم کرنے کا نوٹس دیں،جن ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں،مٹھی بھر یہودیوں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کر کے ان کی غیرت ایمانی کو چیلنج کیا ہوا ہے،اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی لونڈی بن چکی ہے امریکہ اور پورپ کشمیر ،فلسطین کے معاملے میں ایک ہی ایجنڈے پرہیں کشمیر اور فلسطین کی آزادی جہاد فی سبیل اﷲ سے ممکن ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان کی طرح اسرائیل کے خلاف مضبوط موقف اپنائیں،جب تک اسلامی ممالک کے حکمران اسرائیل کو غزہ پر جارحیت ختم کرنے کا نوٹس نہیں دیں گے اسرائیل دہشت گردی سے باز نہیں آئے گا،وہ تمام اسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل جیسی دہشت گرد ریاست کو تسلیم کیاہوا ہے وہ فوری طور پر ان تعلقات کو ختم کرنے کا اعلان کریں اپنے سفیر واپس بلائیں اور ان کے سفیروں کو واپس کریں ،مٹھی بھر یہودی ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے قبلہ اول پر قابض ہیں یہ ہماری غیر ت اور حمیت کے لیے چیلنج ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے احتجاجی مظاہرے اور چھتر نمبر 1میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے چترہ ٹوپی کے مقام پر افطار ڈنر سے بھی خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور،سیکرٹری ضلع باغ مولانا منان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کی لونڈی بن چکی ہے ،امریکہ اور پورپ سمیت مغربی ممالک کا کشمیر اور فلسطین بارے ایک ہی ایجنڈا ہے،فلسطین اور کشمیر کی آزادی جہاد فی سبیل اﷲ ہی سے ممکن ہے امت مسلمہ کے حکمران یکسوئی اختیار کریں امت کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کریں،انہوں نے کہا کہ دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہیونی فلسطین میں جمع ہو کر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں،مغرب اور امریکہ تماشہ دیکھ رہے ہیں اور اسلامی ممالک کے حکمران ان کے حاشیہ بردار بن چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ کے حکمران یکسو ہو کر کوئی پالیسی اختیار نہیں کریں گے دنیا میں ان کا کوئی وزن اور وقار نہیں ہو گا OICاور عرب لیگ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرار پاس کروا کر کاروائی کروائیں،انہوں نے کہا کہ OICکے پلیٹ فارم سے تمام اسلامی ممالک اپنی اپنی افواج قبلہ اول اور غزہ کی آزادی کے لیے بھیجیں انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ جرت مند اقدامات نہیں اٹھائے گی وہ دشمنوں کے لیے ہر نوالہ ہی بنی رہے گی،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری غیرت کو چیلنج ہے کہ ہمارے سامنے ہمارے بچوں کو خواتین کو اور مقدس مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نا جائز ریاست ہے جس کا خاتمہ ہی دنیا میں امن کی ضمانت ہے۔