{AF}
کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور مظالم درحقیقت مسلمان ملکوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے،محمد غالب{/AF}
پاکستان جیسا ایٹمی ملک بھی جرات مند حکمران نہ ہونے کی وجہ سے کوئی حق کی آواز بلند کرنے سے قاصر ہے برمنگھم ( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور مظالم درحقیقت مسلمان ملکوں کی بے حسی بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے دہشت گردی اور بر بریت کا بازار گرم کر رکھا ہے بھارت جیسے ملک کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے ۔ اسرائیل کے ارد گرد کے ممالک اس قدر خوف زدہ ہیں کہ ان کے اندر اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھ روک سکیں ۔ بادشاہوں اور آمروں کی حکومتیں قائم ہیں جو اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہا انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ستاون سے زیادہ مسلم ممالک قدرتی وسائل تیل کی دولت سے مالا مال ممالک کی کوئی حیثیت اور وزن نہیں ہے ۔ اسلامی کانفرنس کی تنظیم اگر کوئی قرار داد بھی منظور کر دے تو بھارت اسے مسترد کر دیتا ہے ۔ بھارت کے خالف کوئی اقتصادی بائیکاٹ نہیں ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات اور پسندیدگی کا ظہار کر کے دیگر مسلم ممالک میں بھارت کے اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد کی ہے۔محمد غالب نے کہا کہ مسلمان ملکوں پر مسلط موجودہ حکمرانوں سے جب تک چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا جمہوریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان جیسا ایٹمی ملک بھی جرات مند حکمران نہ ہونے کی وجہ سے کوئی حق کی آواز بلند کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے اندر کوئی انقلابی تبدیلی نہیں آئے گی عدل اور انصاف کا نظام قائم نہیں ہو گا دیگر مسلم ممالک اسی صورت حال سے دو چار رہیں گے۔ مسلمانوں کے اندر جمہوریت کا فقدان عوام کو یرغمال بنا ئے رکھے گا ۔ ایسی کٹھ پتلی حکومتیں مسلط ہیں جو پالیسیاں باہر سے درآمد کرتی ہیں اور اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل کر رہی ہیں ۔