{AF}
حکومت پیرامیڈیکس ایمپلائرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،محمود الحسن چودھری {/AF}
65روز گزرنے کے باوجود مسائل حل نہ کرنا سنگین ظلم اور باعث تشویش ہے،مریضوں کو ہسپتالوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،پنجاب طرز کا سروس سٹریکچر ،ٹائم سکیل اور ہیلتھ الاونس دیا جائے،نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ملازمین کو فوری تنخواہیں دی جائیں،وفود سے گفتگو اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکس کی ہڑتال کو65روز گزرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے ان کے مسائل حل نہ کرنا سنگین ظلم اور باعث تشویش ہے،آزاد کشمیر بھر میں ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ہیلتھ پیکج کے نام پر جیالوں اور متوالوں کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کو تنخواہیں دے،ہیلتھ الاونس دیا جائے اور پنجاب طرز کا سروس سٹریکچر دیا جائے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ٹائم سکیل اور ورک چارج ملازمین کے مسائل فوری حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے راجہ امتیاز پر حملہ قابل مذمت ہے ایسے اقدامات سے مسائل میں شدید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اس کا تدارک کرے اور ملازمین کو تنخواہیں فراہم کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہونے کے باوجود تاخیر کی جار ہی ہے جس سے انتظامی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔