امت مسلمہ کے حکمران دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کا ذریع بن چکے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiامت مسلمہ کے حکمران دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کا ذریع بن چکے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبد الر شید تر ابی نے کہا ہے کہ تقو ی کے فقدان کی وجہ سے آج ہم پست حالی کا شکار ہیں ۔غزو ہ بدر ہمیں باطل کے سامنے ڈ ٹ جا نے کا در س دیتا ہے مگر ہم اسلام کی تعلیمات سے مسلسل دور ہو کر برائیو ں کی دلد ل میں دھنستے جارہے ہیں ۔جس کے باعث مسلمان ہر جگہ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ۔اسرائیل کی فلسطین پر بمبار ی پر اقو ام عالم کی خامو شی افسو سنا ک ہے ۔دنیا کا طا غو ت منظم ہو کر مسلما نوں پر کار ی وار کر رہا ہے جبکہ مسلمان منشر ہو کر اپنے ہی بھائیوں کے خلاف صف آرا ء ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا را نہوں نے گذ شتہ رو ز جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتما م عید گا ہ رو ڈ میں منعقد ہ یو م البدر کے حوالے سے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت قو م زوال کا شکا ر ہو چکے ہیں ۔ہر شخص اپنے حصے کا کا م نہیں کر رہا ہے ۔ہمارے حکمران بھی اداروں میں اقر با ء پر وری کو فر و غ دے رہے ہیں جبکہ مستحقین اپنے حق سے محر و م ہیں ان کا کو ئی پر سان حال نہیں ہے ۔ہمار ے ریاستی اداروں کی صورتحال دگر گو ں ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ مسا ئل سے نکلنے کا و احد راستہ حقیقی معنوں میں ملک میں اسلامی تعلیمات کا نفاذ ہے ۔اس کے بغیر ہم کسی بھی صورت ان در پیش مسائل سے چھٹکار ا نہیں پاسکتے ہیں ۔ہمارے حکمران دشمنوں کے مفادات کے تکمیل کا ذریعہ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت طا غو تی قو تیں اسلامی تحر یکوں کا راستہ رو کنے کے لیئے بر سر پیکار ہیں ۔فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ تو ڑ دیے ہیں مگر ہمار ے حکمران خامو ش تما شا ئی بنے ہو ئے ہیں اسی طر ح مصر میں بھی اسلا می حکو مت پر شب خون مار ا گیا اور اب اخوان کے کارکنوں کو سزائیں اور پھانسیاں دی جارہی ہیں ۔اس مو قع پر نا ئب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلمان اس وقت ایک ناز ک صورتحال میں مبتلا ہیں ہمیں اﷲ کی رحمت کو متو جہ کر نا چا ہیے اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا چا ہیے ۔غز وہ بد ر کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم حق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہوں ۔تقر یب سے امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذ یر حسین شا ہ اور قیم جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد قاضی شا ہد حمید نے بھی خطاب کیا #

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر