{AF}
غزہ پر اسرائیلی جارحیت عالمی برادری کا دہرا معیار سامنے آگیا،نورالباری{/AF}
اقوام متحدہ،OICاور عرب لیگ اسرائیل کی غزہ پر آگ اور بارود کی بارش کا نوٹس لے ،اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی ممبران پارلیمنٹ بچوں اور خواتین کی گرفتاریاں اور شہادتیں پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،ترکی اور تیونس کے سوا کسی نے بھی جاندار موقف اختیار نہیں کیا،کشمیریوں کو فلسطینیوں کو قتل عام کے ذریعے آزادی کی منزل سے دور نہیں کیا جا سکتا،عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرکے کاروائی کرے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بدترین ریاستی دہشت گردی آج 10روز میں داخل ہو چکی ہے اسرائیل کی اس ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کا دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے عرب اور اسلامی ممالک فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ سے کم یہودی دنیا بھر میں شامل کر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور سات ارب انسانیت کے امن کو تباہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ OICاور عرب لیگ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور فلسطینیوں کو قتل عام سے بچائے،انہوں نے کہا کہ غزہ دنیا کا گنجان ترین شہر ہے جس میں اسرائیلی آگ اور بارود کی بارش کر کے نہتے بچوں خواتین اور شہریوں کو شہید کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور ستاون ممالک کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کی موجودگی میں چند لاکھ یہودی مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور ان کے مقدس مقام قبلہ اول کی بے حرمتی کرکے اس کوگرا کر اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کو آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں کر سکتا کشمیریوں اور فلسطینیوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے آزادی کے لیے پیش کیے ہیں اور وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔