{AF}
جماعت اسلامی پونچھ عبدالرشید ترابی کی کال پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز بھرپور مظاہرہ کرے گی،زاہد رفیق ایڈووکیٹ{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پونچھ عبدالرشید ترابی کی کال پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور جمعہ کے دن مظاہرہ کرے گی،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آج ضلع پونچھ کی ضلعی شوریٰ کااہم اجلاس ہو گا جس میں کام کا جائزہ اورآئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی غزہ کے نہتے عوام پر جارحیت عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ OICاور عرب لیگ سمیت اسلامی ممالک کے عوام اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائیں۔