غزہ پر اسرائیل کی آگ اور بارود کی بارش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiغزہ پر اسرائیل کی آگ اور بارود کی بارش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

مصر اسرائیل کی چوکیداربن گیا،امت کے غدار حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں،جماعت اسلامی جمعہ کو آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کرے گی، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان علم اورکردار کے ہتھیار سے لیس ہو کر امت کی راہنمائی کریں،اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے قیام سے لے کراب تک لاکھوں نوجوانوں کو بے مقصدیت کے بھنور سے نکال کر با شعور زندگی گزارنے پر لایا اور ان کو اسلام کا داعی بنایا،مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف امت کے نوجوان ہیں ،مغربی تہذیبی ایجنڈے کو ہمارے حکمران بھی آگے بڑھا رہے ہیں،اس کے تدارک کے لیے مضبوط کردار اپنانا ہو گا دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بدترین جارحیت آگ اور بارود کی بارش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،قابض اسرائیلی افواج غزہ میں انسانی خون پانی کی طرح بہا رہی ہیں اور اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،مصر کا کردار مجرمانہ ہے جنرل سیسی اسرائیل کے چوکیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں اسی لیے منتخب صدر مرسی کو ہٹایا گیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان علم اور کردار کے ہتھیار سے لیس ہو کر امت کی راہنمائی کریں،اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے قیام سے لے کراب تک لاکھوں نوجوانوں کو بے مقصدیت کی زندگی کے بھنور سے نکال کر با مقصد زندگی گزارنے کا شعور دیا ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف امت کے نوجوان ہیں ہمارے حکمران بھی مغربی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ان حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ اس ایجنڈے کے تدارک کے لیے منظم اور مضبوط ہو کر آگے بڑھیں اور ان چیلنجز سے عہدہ برا ہوں،اسلامی جمعیت طلبہ امید کی واحد کرن ہے جو نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر کردار سازی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کردار سازی اور تعلیمی صلاحیتوں کو جلا بخش کر جمعیت امت کو قیادت بھی فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ طاغوتی اور شیطانی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اسلام غالب آئے گا انہوں نے کہا کہ امت کے غدار حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے والوں کا انجام قریب ہے انہوں نے کہا کہ مصر کا کردار مجرمانہ ہے انہوں نے غزہ کے لیے ادویات ،زخمیوں کی مرہم پٹی سے بھی روک کر اپنے عزائم واضح کر دئیے،مصر اسرائیل کا چوکیدار بن گیا ہے اسی لیے مرسی کو ہٹایا گیا،انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا،سری نگر میں ہزاروں نوجوانوں نے فلسطینوں کے حق میں مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر بھی جمعتہ المبارک کے دن اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی جمعہ کے بعد مظاہرے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ،شباب ملی ،جمعیت طلبہ عربیہ اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنان ان مظاہروں میں شرکت کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں،دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے ریڈ فاؤنڈیشن باغ کی طرف سے افطار ڈنر میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریڈ کی تعلیمی میدان میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر