اسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے فوری اپنے تعلقات ختم کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے فوری اپنے تعلقات ختم کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

دنیا بھر کے 80ممالک سے یہودیوں کو اسرائیل میں اگھٹا کر کے فلسطینیوں پر ظلم کیا جارہا ہے ،بین الاقوامی برادری کی خاموشی امن کے نام پر سوالیہ نشان ہے،پارلیمنٹ کی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے ،60لاکھ اسلامی ممالک کی فوج معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں،OICکا سربراہی اجلاس طلب کر کے ٹھوس اور واضح حکمت عملی تشکیل دی جائے اسلام آباد( پ ر) عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے سینٹر راجہ ظفرالحق،فلسطینی سفیر،سردار عتیق احمد خان،احمدرضا قصوری،ثاقب اکبر اور دیگر نے خطاب کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ فوری اپنے تعلقات ختم کریں،دنیا بھر کے 80ممالک سے یہودیوں کو اسرائیل میں جمع کر کے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صرف مذمتی بیان تک محدود نہ رہیں بلکہ پارلیمنٹ کی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے اور اس ضمن میں پاکستان متحرک کردار ادا کر سکتا ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی 60لاکھ فوج معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے،OICکا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے اور ٹھوس پالیسی اور واضح حکمت عملی اپنائی جائے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے دکھ درد میں کشمیری اور پاکستان قوم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر