{AF}
جولائی کے شہداء کا مشن جاری رہے گا،نورالباری{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ 13آزادی سے کم کشمیری کوئی حل قبول نہیں کریں گے،بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس ( گیلانی) کے زیر اہتمام13جولائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعدازاں حریت قائدین کے ہمراہ اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت بھی پیش کی،نورالباری نے کہا کہ امت مسلمہ آج جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ ہم نے اپنے اسلاف اور آباواجداد کا وہ درس چھوڑ دیا جہاد کے بجائے مصلحتوں کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم نظر کیوں نہیں آتے عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں انہیں اب کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارے اوپر قرض ہے اور شہداء کے خون کا قرض ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں،مظاہرے سے کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،محمود ساغر اور دیگر حریت قائدین نے بھی خطاب کیا۔