{AF}
زاہد رفیق ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر منتخب{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں زاہد رفیق ایڈووکیٹ کو امیر ضلع منتخب کر لیا گیا ،ترجمان کے مطابق اراکین جنرل کونسل کا اجلاس راولاکوٹ میں منعقد ہوا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سردار جاوید خان نے شرکت کی اراکین جنرل کونسل نے زاہد رفیق ایڈووکیٹ کو امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ منتخب کیا۔