{AF}
مایوسیوں کے دور میں جماعت اسلامی کا کارکن امید کی کرن ہے ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ معاشرے میں موجود مسائل کو حل کرنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی،تحریک اسلامی کی ذمہ داری بہت بڑی آزمائش ہے،کارکنان بستی بستی میں اﷲ کے آفاقی پیغام کو عام کرنے میں جدوجہد کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اراکین جنرل کونسل نے زاہد رفیق کو امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ منتخب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ معاشرے میں ظلم و ناانصافی کا راج قائم ہے اندھیروں کے خلاف جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے،خطے میں ظلم کا نظام قائم ہے جس کے خلاف ہمیں اٹھ کھڑا ہونا ہو گا،انہوں نے کہا کہ سرزمین پونچھ ذرخیز زمین ہے یہ خطہ شہداء کے مقدس لہو دے کر حاصل کیا گیا ہے،یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آزاد خطے پر نا اہل قیادت کی وجہ سے اسلامی نظام قائم نہ ہو سکا کشمیر کی آزادی ہمارے اوپر فرض ہے اس پار کا کشمیری رمضان المبارک میں بھی اپنی آزادی کے لیے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے جدوجہد آزادی میں بچے،بوڑھے جوان اور مائیں بہنیں مشکل حالات میں تحریک کو زندہ کیے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ مہینہ ہمارے پاس مہمان ہے ہمیں قیام الیل کر کے رب کو راضی کرنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری نے کہا کہ رمضان المبارک میں اپنا تعلق قرآن کے ساتھ مضبوط کرکے ہی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوتی بلکہ قومیں اس وقت ہلاک ہوتی ہیں جو بھی اخلاقی طورپر تباہ ہو جائیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ذمہ داری اﷲ کی امانت ہے احساس ذمہ داری اور لازوال جدوجہد سے ہی ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں،اجلاس سے نو منتخب امیر ضلع زاہد رفیق،ثاقب اکبر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔