قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت نے عروج حاصل کیا ‘ محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanقرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت نے عروج حاصل کیا ‘ محمود الحسن چودھری{/AF}

 رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے اس لیے یہ باقی مہینوں کا سردار ہے ‘ قرآن جس پر نازل ہوا وہ تمام انبیاء کے سردار ہیں اور جس امت کے لیے نازل کیاگیا وہ تمام امتوں کی سردار ہے ‘صحابہ کرام نے قرآن پڑھنے کے ساتھ اس پر عمل بھی کیا ‘ آج ہم قرآن سے دور ہو کر تباہی اور افرا تفری کے عذاب میں مبتلا ہیں‘ سید مودودی ؒ قرآن کو سمجھنے کے لیے تفہیم القرآن لکھ کر مسلمانوں پر قرآن کو سمجھنا آسان کر دیا بھمبر ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت نے عروج حاصل کیا ۔آج ہماری پسپائی اور زوال کا سب سے بڑا سبب قرآن سے دوری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کو تقسیم تفہیم القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعے پر امیر ضلع چوہدری امجد یوسف نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عدنان خورشید ‘ ایس پی غلام اکبرسمیت انتظامی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے اس لیے یہ باقی مہینوں کا سردار ہے ‘ قرآن جس پر نازل ہوا وہ تمام انبیاء کے سردار ہیں اور جس امت کے لیے نازل کیاگیا وہ تمام امتوں کی سردار ہے ‘صحابہ کرام نے قرآن پڑھنے کے ساتھ اس پر عمل بھی کیا ‘ آج ہم قرآن سے دور ہو کر تباہی اور افرا تفری کے عذاب میں مبتلا ہیں‘ سید مودودی ؒ قرآن کو سمجھنے کے لیے تفہیم القرآن لکھ کر مسلمانوں پر قرآن کو سمجھنا آسان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے اور اس کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر