اسرائیل کی غزہ پر جارحیت نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاسرائیل کی غزہ پر جارحیت نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچے کو زندہ جلانے کا واقع پوری دنیا اور امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے،OICاور عرب لیگ فلسطینیوں کا قتل عام روکوانے کے لیے کردار ادا کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی جارحیت کے خلاف قرارداد پاس کرکے کارروائی کرے،اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہوکر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہاہے،مسجد اقصیٰ کی آزادی پوری امت پر فرض ہے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنوئیر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین کشمیرفلسطین یکجہتی کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسرائیل غز ہ پر بدترین ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کا ارتکاب کررہاہے عالمی برادری اس ظلم پر خاموش رہنے کی بجائے اس کا نوٹس لے،اسرئیلیوں کے ہاتھوں بچے کو زندہ جلائے جانے کا واقع اور اب غزہ پر بم باری پوری امت اور دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ او ائی سی کا قیام ہی مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا اور اس کے تحت القدس فنڈز بھی قائم ہے اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اسلامی ممالک سے فوج بھیجنے کا عمل بھی موجود ہے،اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی دہشت گردی سے فلسطینیوں کو بچائیں اور قبلہ اول کو صہیونی شکنجے سے آزاد کروائیں،انھوں نے کہاکہ عرب لیگ اور او آئی سی اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سربراہی اجلاس طلب کرکے اوراقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں قراردا د پاس کرواکر اسرائیل کے خلاف کارروائی کی بات کرے۔اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ماننے سے انکاری ہے اور فلسطین میں بدترین مظالم ڈھارہاہے،انھوں نے کہاکہ اہل کشمیرفلسطینی بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں اور خود کشمیریوں کو بھی اسرائیل کی طرز پر ہندوستان قتل عام کررہاہے اور اب اسرائیل طرز پر انتہاپسندہندوووں کی بستیاں بسانے کے منصوبے پر کار بند ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر