{AF}
آزاد حکومت کا بجٹ بیس کیمپ کے مقاصد سے ہم آہنگ نہیں ہے،نورالباری{/AF}
بجٹ میں عوام کی بجائے تین سے چار فیصد طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا،ایکٹ 74میں اصلاحات اور ترامیم کی سفارشات سیاسی جماعتوں نے پارلیمانی کمیٹی کو پیش کردی ہیں،حکومت اور پارلیمانی کمیٹی ان متفقہ سفارشات کو مصلحت کو شکار ہوئے بغیر پیش کرے،حکومت ملازمین کی بھروقت تنخواہیں اداکرے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے سامان زیست فراہم مہیا کرسکیں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا بجٹ بیس کیمپ کے مقاصدسے ہم آہنگ نہیں ہے،اسمبلی کے اندر بیٹھے ہوئے عوامی نمائندے جس طرح اپنی مراحات کے لیے متفق اور متحدنظر آتے ہیں اسی طرح آزادخطے کے عوام کی فلاح و بہبود اورآزادخطے کو تحریک آزادی کشمیرسے اہم آہنگ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ایکٹ 74میں اصلاحات اور ترامیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کے پیش کردی ہیں،اب حکومت اور پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصلحت کا شکار ہوئے بغیر ان متفقہ سفارشات کو پاکستان کے مقتدر حلقوں میں پیش کریں تاکہ آزاد حکومت اس قابل ہوسکے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرکے مقاصد کو آگے بڑھا نے کے لیے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرسکے،انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بجٹ کے اندر آزاد خطے کے صرف تین سے چار فیصد طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ہے،عوام کی فلاح وبہبود اور ترقیاتی اور غیر ترقیاتی تناسب میں بڑا نمایا ں فرق ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ آزاد خطے کے چھوٹے سے سیٹ اپ کو چلانے کے لیے غیرضروری سیٹ اپ کو جائزہ لیا جائے اور مختصر سیٹ اپ تشکیل دیاجائے،ایسی وزراتیں اور محکمیں جو سفید ہاتھی ہیں ان کو ختم یا انضمام کیا جائے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے غیر ضروری اخراجات اور شاہانہ انداز بیس کیمپ میں تحریک آزاد ی کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے،اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے یہاں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز میسر آسکیں،وہاں تحریک آزادی کشمیرکی پشتیانی کا فریضہ بھی سرانجام دیا جاسکے،آزاد کشمیرمیں میرٹ کی پامالی اور ایڈہاک ازم کو خاتمہ بھی ضروری ہے،سیاسی بنیادوں پر ایڈہاک بھرتیوں کی بجائے میرٹ پر تقریاں کی جائیں،آزاد حکومت مہنگائی کے عفریت پر قابوپانے میں بھی ناکام نظر آتی ہے،رمضان کے مہینے میں غریب کے لیے سحری اور افطاری کا بندوبست ایک مسئلہ بن چکاہے،حکومت مہنگائی کا نوٹس لے اور رمضان کے دوران عوام کو ضروریات زندگی سستے داموں فراہم کرنے کے لے موثر اقدامات کرے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رمضان المبارک میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے تاکہ وہ اپنے بال بچوں کے لیے سامان زیست فراہم کرسکیں ۔