{AF}
نریند مودی کی کشمیرآمد پر کشمیریوں نے ہندوستان کے خلا ف ریفرنڈم کردیاہے،محمد غالب {/AF}
برمنگھم ( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد عالب نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ندریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر سری نگر میں کرفیو ‘ موبائل سروس بند نظام زندگی مفلوج اور حریت قیادت کو نظر بند کر کے دنیا کو یہ تاثر دینے میں سب ناکام ثابت ہوئے ہیں کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ کشمیر پر بھارت کا فوجی تسلط اور غاصبانہ قبضہ کبھی بھی تسلیم نہیں کرتے بھارت کو آخر ایک دن کشمیر کو چھوڑنا ہے اور بھارت کشمیریوں کے دل و دماغ کو جیت نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا یہ کیسا دورہ ہے کہ فوج کے سہارے کرفیو کے سائے میں بھارتی وزیر اعظم یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر اپنا تسلط قائم رکھ سکتے ہیں کشمیریوں نے ایک لاکھ قربانیاں دی ہین بھارتی فوج کے مظالم اور دہشت گردی کے باوجود اپنے اصولی موقف حق خود ارادیت پر قائم ہیں اور بھارت کے کسی بھی دھوکے اور فراڈ میں نہیں آئیں گے محمد غالب نے کہا کہ بھارت کے حکمران ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو خط کا جواب میں یہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے اوردوسری طرف کشمیر کو بھارت سے منسلک کرنے کے لیے اٹل بہاری کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں اس سے بھارت کے عزائم کھل کر سامنے آ تے ہین کہ بھارت میں حکومت کسی کی بھی کشمیر پر ان کا موقف ایک ہی رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حکمران سات لاکھ فوج کی موجودگی مین قائد حریت سید علی گیلانی جیسے بزرگ سے خائف ہیں انہیں نماز جمعہ تک پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔