{AF}
عبدالرشید ترابی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدلمحسن الترکی سے اہم ملاقات {/AF}
مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرے،عبداﷲ بن عبدلمحسن ،عبدالرشید ترابی ٓآٹھ لاکھ ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہاہے،رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیرکو ہر فورم پر اجاگر کیا ،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل آزاد کشمیرکا دورے کریں اور مہاجرین کے کیمپوں میں خود جاکر مظالم کی داستانیں سنیں،کشمیرکے نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور تعلیمات اپنانے کی طرف بھی راغب کیا جائے مکہ مکرمہ (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبداﷲ بن عبدلمحسن الترکی سے اہم ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اپنے پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کا عہد ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں ساری دنیا کے سامنے کیا ہوا ہے،کشمیریوں کو اپنا حق مانگنے کی پاداش میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے،انسانی حقوق کی دھجیاں آڑائی جاری ہیں،عملا کشمیرکو ہندوستان نے ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے ،نہ انسانی حقوق کا کوئی ادارہ مقبوضہ کشمیرجاسکتاہے اورنہ ہی انسانی حقوق کی کوئی تنظیم وہاں جاسکتی ہے،سید علی گیلانی سمیت تمام قائدین پابند سلاسل ہیں،ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں ایک لاکھ شہداء دہشت گردی کا کھولا ثبوت ہیں،گمنام قبروں کے انکشاف نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا مگر ہندوستان پر کوئی اثر نہیں ہوا ،وہ مظالم میں اور اضافہ کررہاہے ،اب نریند مودی کے آنے کی وجہ سے مظالم میں اور اضافہ ہوگا،انھوں نے رابطہ کے سیکرٹری جنرل کو بتایاکہ کشمیری اس وقت بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کالے قوانین کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی رکررہی ہے،ان حالات میں کشمیری اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اﷲ کے علاوہ ان کی واحد امید اسلامی ممالک ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی اور سعودی عرب نے مسئلہ کشمیرکو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے ،اسلامی مسائل خاص کر کشمیرکے حوالے رابطہ اورسعودی عرب کا قائدانہ کردار رہاہے،عبدالرشید ترابی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو آزا دکشمیرآنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ مناسب وقت میں دورہ کریں گے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وہ خود آکر مہاجرین سے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان سنیں،عبدالرشید ترابی نے کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے بارے میں بھی بتایاکہ کشمیری آر پار مل کر اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ،اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداﷲ بن عبدالمحسن الترکی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہماری دعائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیری اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے انھوں نے اس موقع پر کہاکہ کشمیری نوجوانوں کو اسلامی تہذیب اور سلامی تعلیمات اپنے کی طرف بھی راغب کیا جائے،ان کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کا بندوبست بھی کیا جائے،عبداﷲ بن عبدلمحسن الترکی نے کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی تحسین کی اور کہاکہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آزادی اتحاد اور اتفاق سے جدوجہد کرنے سے حاصل ہوتی ہے ،کشمیریوں نے اپنے مسئلے کو عالمی سطح پر پیش کرنے اور حمایت حاصل کرنے کے لیے جو فورم تشکیل دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔