{AF}
ہندوستان کشمیریوں کوان کا پیدائشی اور بنیاد ی حق حق خوداریت فراہم کرے ،نوالباری {/AF}
نریندر مودی کی آمد پر کشمیری قائدین اور عوام کی بلاجوز گرفتاریوں کا عالمی برادری نوٹس لے،مودی دفعہ 370ختم کرکے مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل کی طرز پر انتہا پسند ہندووں کی بستیاں بسانا چاہتے ہیں،قابض افواج کالے قوانین کی آڑ میں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہی ہے،کشمیریوں کی ہڑتال ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم ہے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ ہندوستان کشمیریوں کو ان کاپیدائشی اور بنیادی حق حق خوداریت فراہم کرے ،نریند مودی کی کشمیر آمد پر کشمیری قائدین اور عوام کی بلاجواز گرفتاریوں کا عالمی برادری نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اسلام پاکستان اور کشمیریوں کی دشمنی کے بنیاد پر برسراقتدار آنے والا مودی 370دفعہ ختم کرکے مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل طرز پر انتہا پسند ہندووں کی بستیاں بسانا چاہتے ہیں کشمیری اس کو قبول نہیں کریں گے ،انھوں نے کہاکہ مودی کی آمد پر کشمیریوں عوام اور قیادت نے ہڑتال کی کال دے کر ریفرنڈم کردیا ہے ،انھوں نے کہاکہ ہندوستان آٹھ لاکھ فوج کی دہشت گردی سے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،قابض فوج کالے قوانین کی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے۔