{AF}
عبدالرشید ترابی،نورالباری اور محمودالحسن چودھری کا سید صلاح الدین کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،قائمقام امیر نورالباری،سابق امیر سردار اعجاز افضل خان،نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود،سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری سمیت دیگر جماعت اسلامی کے قائدین نے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی ،نورالباری اور محمود الحسن چودھری نے ان کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا اس موقع پر قائدین نے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین کی اہلیہ کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے قربانی اور ان کے صبر پر خراج تحسین پیش کیا،مرحومہ کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔