{AF}
عبدالرشید ترابی کو اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے امیر منتخب کرلیا{/AF}
راولپنڈی (پ ر)عبدالرشید ترابی کو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے اراکین جنرل کونسل نے سیشن 2014ء تا2017ء امیر منتخب کرلیا،جماعت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ نے مشاورت سے راجہ فاضل تبسم کو ناظم انتخاب مقرر کیا تھا ان کے ساتھ صغیر قمر،اسماعیل شریعت یار،اور آفتاب عالم ایڈووکیٹ ممبرتھے،جماعت اسلامی کے ترجمان راجہ ذاکرخان کے مطابق ناظم انتخاب راجہ فاضل تبسم نے ووٹوں کی کنتی کے بعد اعلان کیا کہ ارکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے عبدالرشید ترابی کو نیا امیر منتخب کرلیاہے عبدالرشید ترابی اپنے دورہ سعودی عرب سے واپسی پرحلف اٹھائیں گے ،عبدالرشید ترابی کا تعلق ضلع باغ آزاد جموں وکشمیر کے گاؤں چھتر سے ہے وہ 1954ء میں پیدا ہوئے،میٹرک ہائی سکول باغ سے کیا،ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے اور کراچی یونیورسٹی سے LLBکی ڈگر ی حاصل کی،دوران طالب علمی انہوں نے طلبہ سیاست میں سرگرم اور فعال کردار ادا کیا اور (1983-1980)اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیر کے ناظم(صدر) رہے ایک طالب علم راہنما ہونے کے ناطے انہوں نے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایک کامیاب تحریک کا آغاز کیا جس میں سرخرو ہوئے،انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کانفرنسز میں اسلامی جمعیت طلبہ کی نمائندگی بھی کی،تعلیم کی تکمیل کے بعد 1983ء میں باغ میں وکالت کا آغاز کیا، اسی دوران انھوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر میں شمولیت اختیار کر لی،اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے آپ کو جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا، آپ 1989-ء 1985ء تک جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے جبکہ (2002-1989)آپ مسلسل پانچ بار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر منتخب ہوتے رہے،2008سے لے کر ابھی تک وہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اور اب 2014سے وہ پھرایک بار امیر منتخب ہوگئے ہیں اس طرح آپ 8ویں بار امیر منتخب ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر کی حیثیت سے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو کر آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے مہاجرین کے قافلوں کو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہا اور ان کی بھرپور میزبانی بھی کی 1990ء میں بڑی تعداد میں بھارتی مظالم سے تنگ آکر کئی ہزار خاندانوں نے ہجرت کی جن کی آباد کاری کے لیے عبدالرشید ترابی نے بھرپور کردار ادا کیا۔تحریک آزادی کشمیرکے لیے وہ کام جو حکومتیں نہیں کرسکیں وہ کام عبدالرشید ترابی نے کیا۔تحریک کے آغاز میں کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کیے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر برپا تحریک آزادی کشمیرکی آبیاری کی۔عبدالرشید ترابی نے تحریک آزادی کشمیرکے سیاسی ،سفارتی ،ریلیف اور اخلاقی محاذپر کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔عبدالرشیدترابی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے اوراہل کشمیراو راہل پاکستان کو کشمیریوں کی پشت پر لانے کے اور رائے عامہ منظم کرنے کے لیے بیس کیمپ میں درجنوں قومی اور بین لاقوامی کانفرنسز کروائیں جن میں قومی قیادت نے شرکت کی،پاکستان کے اندر بھی آپ نے ہر شہر میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جس میں قومی قیادت اور عوام کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مظالم بتائے گئے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی ویڈیو بھی بتائی جس سے پاکستانی عوام کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی مضبوط ہوئی۔عبدالرشید ترابی نے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ذمہ داری کے دوران مختلف ممالک کا دورے کیے جن میں سعودی عرب،مصر،کویت،متحدہ عرب امارات،ملائیشیا،انڈونیشیا،امریکہ،برطانیہ،فرانس،جرمنی،ناروے،ہالینڈ،بیلجم سمیت قومی وفود کے ہمراہ دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،سپین،ترکی،الجزائر،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ،سوڈان،ایران،لبنان،قطر،بحرین میں بین الاقوامی کانفرنسوں مسئلہ کشمیر اور امت مسلمہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا سرگرم کردار ادا کیا۔عبدالرشید ترابی نے پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین کی سربراہی میں تمام اسلامی اور مغربی ممالک کے دورے کیے اور مغربی اوراسلامی ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیے اور ان کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت پر آمادہ کیا۔عبدالرشید ترابی نے نواب زدہ نصراﷲ کی سربراہی میں بھی یورپ کا دورہ کیا جس میں یورپ ممالک کو باور کروایاکہ اگر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق نہ دیا گیا تو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہوگی جس سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔یورپی اور مغربی ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔عبدالرشید ترابی نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل کو بین الاقوامی میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے اسلامی ممالک اور مغربی ممالک کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیے انٹرویوز دیے جو حقیقی طورپر کشمیری عوام کے ترجمان اور مسئلہ کشمیرکی اصل روح کو اجاگر کررہے تھے جس سے پوری دنیاکے عوام کو آگاہی حاصل ہوئی ،کئی ممالک کے میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے ان مکامات کی تحسین کی اور برمالا اظہا ر کیاکہ ان کو سمیت عوام الناس کو مسئلہ کشمیرکی تفہیم ہوئی ہے،عبدالرشید ترابی نے سینکڑوں مضامین انگریز ی ،عربی اور اردو میں لکھے۔عبدالرشید ترابی کی بیشتر تصانیف کشمیرپر موجو دہ ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب رہنمائی فراہم کررہی ہیں۔عبدالرشید ترابی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی رہے (1996-2001)آپ نے بہترین ممبر اسمبلی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیئے۔عبدالرشید ترابی نے 2002کے بعد سے اسلام آباد میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کشمیر ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کیے،کشمیر انفارمیشن اینڈ ریسرچ سینٹر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ’’عربی،انگریزی اور اردو‘‘ زبانوں میں میگزین کی اشاعت کااہتمام کیا جارہا ہے،عربی میں Kashmir Al Muslimahاور انگریزی میں’کشمیر مرر‘‘ (Kashmir Mirror)بھی اس ادارے کی طرف سے شائع کیے جاتے ہیں ۔عبدالرشید ترابی معروف کالم نگار اور مصنف بھی ہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر کتابیں لکھیں۔عبدالرشید ترابی 2000ء کے بعد ورلڈ آف مسلم یوتھ اورمکہ مکرمہ کے مساجد کونسل کے رکن بھی ہیں یہ کونسل مسلم دنیا کے متعلقہ مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے،بین الاقوامی القدس انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے بانی رکن بھی ہیں۔عبدالرشید ترابی مختلف فلاحی اور خدمت کے کام کرنے والی تنظیموں کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں