کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس{/AF}

مظفرآباد( پ ر) کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے شرکت کی،ترجمان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی غور وخوض کیا گیا،شرکاء کی طرف سے مزید تجاویز پیش کی گئیں جن کو پارلیمانی کمیٹی زیر غور لا کر آئینی مسودے کو حتمی شکل دے گی،آزاد جموں وکشمیر کو حقیقی فلاحی معاشرے کی تشکیل اور کشمیر کی آزادی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تجاویز سامنے آئیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ان ساری تجاویز کو حتمی مسودے میں شامل کر کے حکومت پاکستان کو اعتماد میں لے کر آئینی پراسس کو مکمل کیا جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر