اسلامی ممالک میں انقلاب سید مو دودی کی شہر ہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن نے برپا کیا،عبدالر شید تر ابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk اسلامی ممالک میں انقلاب سید مو دودی کی شہر ہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن نے برپا کیا،عبدالر شید تر ابی{/AF}

 مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالر شید تر ابی کی طرف سے آزاد جموں وکشمیر کے تما م ممبران اسمبلی بشمول وزیر اعظم ،قائد حز ب اختلاف اور سیکرٹریز حکومت اور اعلیٰ عہدیداران کے لیے استقبال رمضان کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم چوہدری عبد المجیدتھے اور صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالر شید ترابی نے کی ۔جسمیں سید مو دودی علی الرحمتہ کی شہر ہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن بطور تحفہ پیش کی گئی ،تفہیم القرآن وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبدالمجید ،قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر ،سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فارو ق ،سابق سپیکر سیاب خالد ،وز یر حکومت مطلو ب انقلابی ،مہر النساء، سابق سنیئر وزیر ملک نواز ،وزیر حکومت اظہر گیلانی سمیت سیکر ٹریز صاحبان اور انتظامی اعلیٰ عہدیداران کو پیش کی گئی ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود کا خصو صی درس قرآن ہو ا ۔اس مو قع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عبد الر شید تر ابی کاشکر یہ اداکیا کہ انہوں نے استقبال رمضان کے حوالے سے اچھا پرو گرام کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ باہم اتحادو یکجہتی پید ا کریں،ہم علماء کی طر ف دیکھتے ہیں وہ قوم کی رہنمائی کریں آج ملک و ملت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں ان کا مقابلہ مل کرکریں،علماء کرام معاشر ے میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیئے کردار کریں انہوں نے مو قع پر وزیراعظم آزادکشمیر سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں اذان کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابند ی لگائیں اور اس کو مساجد کے اندر محدود کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیرعبدالر شید ترابی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں انقلاب سید مو دودی کی شہر ہ آفاق تفسیر تفہیم القرآن نے برپا کیا،اسلامی ممالک میں سید مو دودی کی تفسیر ان کی زبانوں میں تر جمہ ہو کر سب سے زیاد ہ تقسیم ہو رہی ہے ،یہ تفسیر پڑ ھ کر انسان کے اندر انقلاب پیدا ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر محد ثین نے تفاسیر لکھی ہیں ان سے بھی استفاد ہ کیا جانا چا ہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادخطہ کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جد و جہد کر رہی ہے آزاد خطہ کے عوام اور حکومت کی دوہر ی ذمہ دار ی ہے کہ وہ کشمیر کی آزاد ی کے لیے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کریں اور مقبو ضہ کشمیر کے مظلو م عوام جو آزاد ی کی جدو جہد کر رہے ہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزاد ی کے لیے کر دار ادا کر رہی ہے جماعت اسلامی حکومت کے بو جھ کو کم کر رہی ہے جماعت اسلامی نے آزا د خطہ میں تین سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کیے جوکہ معیاری تعلیم کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح فرقہ واریت سے بالا تر مثالی دینی ادارے قائم کیے ہیں تاکہ ایسے علماء تیار ہوں جو قوم کی حقیقی رہنمائی کر یں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کو مثالی اسلامی ریاست بنائیں تاکہ و ہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے باعث رغبت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے مگرآج انگلش میڈیم کی وجہ سے اس کو پش پشت ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہماری نو جوان نسل اپنے تاریخی ورثہ سے محر وم ہو رہے ہیں ۔ہمیں اردو زبان کو ترقی دینیی چاہیے ۔میر ٹ کی بالادستی ہو عدل و انصاف ہو تاکہ یہاں یکجہتی کی فضاء قائم رہ سکے اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی درس قرآن دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے قرآن سے تعلق مضبو ط کر کے عرو ج حاصل کیا ۔مکہ کے بدو جب قرآن سے جڑ گئے تو دنیا کے حکمران بھی بنے اور تہذیب اور شائستگی کی اعلیٰ مثالیں بھی قائم اور مدینہ کی ایک ایسی ریاست قائم جو کہ پوری دنیاکے لیئے ایک مثال بن گئی رمضان المبار ک اﷲ کی رحمت ،مغفرت اور جہنم سے نجات ذریعہ ہے قرآن کا حق ہے کہ ہم اس کو سمجھ کر پڑھیں اور اس پر عمل کریں اس کے نظام کو نا فذ کریں قرآن کی آغو ش میں جو بھی آئے گا وہ فیض پائے گا ۔سائنسی تحقیقات کے سارے محور قرآن کے گرد گھوم رہے ہیں اہل مغر ب اس پرغور کررہے ہیں اور ہم نے اس کو طاقوں میں سجایاہو اہے انہوں نے کہا کہ یہ قرآن کااعجاز ہے کہ جو بھی اس کی طر ف توجہ کر تا ہے و ہ فلاح پاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل ایمان اس پرغور و فکر کریں اور اس کو اپنا اوڑ ھنا بچھونا بنائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر